ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سمندر میں ماہی گیری کے دوران بوٹ میں دھماکہ سے لگی آگ ، کوسٹل سیکیوریٹی فورس نے زخمی ڈرائیور اور بوٹ کو بچالیا

سمندر میں ماہی گیری کے دوران بوٹ میں دھماکہ سے لگی آگ ، کوسٹل سیکیوریٹی فورس نے زخمی ڈرائیور اور بوٹ کو بچالیا

Sun, 19 Mar 2017 11:29:16    S.O. News Service

اڈپی،18؍ مارچ (ایس او نیوز) کاروار کے پاس سمندر کے گہرے پانیوں میں ماہی گیری میں مصروف ملپے کی ایک کشتی کے انجن میں دھماکے کے بعد آگ لگ گئی۔ جس میں بوٹ کا ڈرائیور انتھون ڈی کوسٹا(46سال) کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی بوٹ ملپے کے لوکناتھ کوٹیان کی ملکیت ہے اور اس کاڈرائیور انتھون ڈی کوسٹا شیرالی الوی کوڈی کا رہنے والا ہے۔ جیسے ہی بوٹ کے انجن سیکشن میں دھماکہ ہوا ، آگ بھڑک اٹھی جس میں انتھون کے ہاتھ زخمی ہوگئے ، اس کے علاوہ بہت زیادہ دھواں پھیل جانے سے بھی انتھون کی حالت بگڑ گئی۔ اسی دوران مدد کے لئے آس پاس کی کشتیوں اور کوسٹل سیکیوریٹی فورس کو پیغامات بھیجے گئے۔ جس کے جواب میں کاروار لائٹ ہاؤس کے پاس موجود انٹڑسیپٹر دستہ فوری مدد کے لئے پہنچا۔ اسی وقت ایک دوسری ماہی گیر کشتی بھی جائے حادثہ پر مدد کے لئے پہنچ گئی تھی۔پھر زخمی ڈرائیور اور بوٹ کو بحفاظت کنارے لایا گیا جہاں ڈرائیور کو 108ایمبولینس کے ذریعے فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔


Share: