ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / سلمان خان کے باڈی گارڈ شیوسینا کے بنے ’شیرا‘، شروع کی سیاست کی نئی اننگ

سلمان خان کے باڈی گارڈ شیوسینا کے بنے ’شیرا‘، شروع کی سیاست کی نئی اننگ

Sat, 19 Oct 2019 19:50:21    S.O. News Service

ممبئی،19اکتوبر(آئی این ایس انڈیا) سلمان خان کے باڈی گارڈ شیرا نے جمعہ کو شیوسینا جوائن کر لی۔اس موقع پر شیوسینا صدر ادھو ٹھاکرے اور ان کے بیٹے آدتیہ ٹھاکرے موجود رہے۔شیرا ماتوشری رہائش گاہ پر پہنچے تھے، جہاں انہیں پارٹی کی رکنیت دلائی گئی۔اس بات کا اعلان شیوسینا کے ٹوئٹر ہینڈل سے کیا گیا ہے۔ جمعہ کو پارٹی سربراہ ادھو ٹھاکرے اور یواسیناکے صدر آدتیہ ٹھاکرے کی موجودگی میں سلمان خان کے باڈی گارڈ شیوسینا میں شامل ہوئے۔شیوسینا نے اپنے سرکاری ٹوئٹر ہینڈل پر اس کی اطلاع دی۔ٹویٹر پر مراٹھی میں لکھاکہ اداکار سلمان خان کے وفادار اور بھروسے مند گرمیت سنگھ عرف شیرا نے آج ماتوشری میں شیوسینا سربراہ ادھو ٹھاکرے اور یواسینا سربراہ آدتیہ ٹھاکرے کی موجودگی میں شیوسینا میں شامل ہوئے۔غور طلب ہے کہ مہاراشٹر میں جلد انتخابات ہونے والے ہیں اور شیرا شیوسینا کی جانب سے اس میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ تصاویر میں شیرا کندھے بھگوا رومال رکھے ہوئے اور ہاتھ میں تلوار تھامے دکھائی دے رہے ہیں۔شیوسینا نے ان کی کئی تصاویر شیئر کی ہیں۔


Share: