ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / سعودی عرب: یونیورسٹی کی دیوار گرنے سے ایک شخص جاں بحق، تین زخمی

سعودی عرب: یونیورسٹی کی دیوار گرنے سے ایک شخص جاں بحق، تین زخمی

Wed, 18 Dec 2019 18:10:59    S.O. News Service

ریاض/ 18 دسمبر (آئی این ایس انڈیا)سعودی عرب کی المعرفہ یونیورسٹی کی بیرونی دیوار اور پارکنگ اسٹینڈ کی چھت گرنے سے ایک شہری شخص جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔ اطلاع کے مطابق الریاض شہر کی شاہ خالد شاہراہ پر واقع المعرفہ یونیورسٹی کی دیوار اچانک گر گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص دب تک ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔الریاض شہری دفاع کے عملے کا کہنا ہے کہ دیوار گرنے کے بعد چار افراد کو ملبے تلے سے زندہ نکال لیا گیا۔ زخمیوں میں سے ایک کی حالت خطرے بتائی گئی تھی اور وہ بعد ازاں اسپتال میں دم توڑ گیا تھا۔ شہری دفاع کے عملے نیفوری طور پرریسکیو آپریشن شروع کردیا تھا۔المعرفہ یونیورسٹی کی طرف سے ٹوئٹر پر جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ بیرونی دیوار اور چھت گرنے سے یونیورسٹی کے دو سکیورٹی گارڈ دب گئے تھے۔ شہری دفاع اور یونیورسٹی کے عملے نے فوری کارروائی کرکے انہیں نکال لیا۔


Share: