ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / سشما سوراج نے ترکی میں رہ رہے ہندوستانیوں کواپنے گھروں میں ہیی رہنے کی دی ہدایت

سشما سوراج نے ترکی میں رہ رہے ہندوستانیوں کواپنے گھروں میں ہیی رہنے کی دی ہدایت

Sat, 16 Jul 2016 20:45:48    S.O. News Service

نئی دہلی، 16جولائی؍(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)ترکی میں بغاوت کی کوشش کے بعد وہاں ہوئے تشدد کے پیش نظر ہندوستان نے آج ترکی کے تمام فریقوں سے جمہوریت اور انتخابات کے مینڈیٹ کو حمایت دینے اور خونریزی نہ کرنے کی اپیل کی۔ہندوستان نے ترکی میں رہ رہے اپنے شہریوں کو گھروں کے اندر رہنے کی صلاح دی ہے۔وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سوروپ نے ٹویٹ کیاکہ ہم ترکی میں ہو رہی سرگرمیوں پر مسلسل نظر رکھ رہے ہیں،ہندوستان تمام لوگوں سے جمہوریت اور انتخابات کے مینڈیٹ کا احترام کرنے اور خونریزی نہ کرنے کی اپیل کرتا ہے۔ہندوستان نے ترکی میں بغاوت کی کوشش کے پس منظر میں وہاں رہ رہے اپنے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ صورت حال کے اور واضح ہو جانے تک عوامی مقامات پر نہیں جائیں اور گھروں کے اندر رہیں۔وزیر خارجہ سشما سوراج نے ٹویٹ کیا کہ ترکی میں رہ رہے ہندوستانی شہری براۂ مہربانی عوامی مقامات پر جانے سے بچیں اور گھروں میں رہیں۔


Share: