ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / سشما سوراج میانمار میں سو کی سے کریں گی بات چیت 

سشما سوراج میانمار میں سو کی سے کریں گی بات چیت 

Mon, 22 Aug 2016 18:54:50    S.O. News Service

سعودی عرب میں بے روزگار ہندوستانیوں سے وزیرخارجہ نے کی گھر واپسی کی اپیل کی 

نے پیی دو، 22؍اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)وزیر خارجہ سشما سوراج اپنے ایک روزہ دورہ پر آج یہاں پہنچیں اور ہندوستان کی ’ایکٹ ایسٹ‘ پالیسی کے تحت وہ اسٹیٹ قونصلر اور وزیر خارجہ آنگ سان سو کی سمیت ملک کی اعلی قیادت سے بات چیت کریں گی۔اس سے قبل وزیرخارجہ نے سعودی عرب میں مقیم بے روزگارہندوستانیوں سے گھرواپس آنے کی اپیل بھی کی ۔سشماسوراج کے ساتھ خارجہ سکریٹری ایس جے شنکر اور وزارت خارجہ کے دیگر سینئر افسران موجود ہیں۔سو کی کی نیشنل لیگ فار ڈیموکریسی پارٹی کی گزشتہ سال کی تاریخی جیت اور پانچ دہائیوں کی فوجی حکومت کے خاتمے کے بعد یہ ہندوستانی لیڈر کا پہلی اعلی سطحی دورہ ہے۔سشما سو کی سے ملاقات کریں گی جو درحقیقت ملک کی لیڈر ہیں۔اس کے علاوہ وزیر خارجہ میانمار کے صدر یو ہتن کیاو سے بھی ملاقات کریں گی۔فوجی حکومت کے دور میں آئین کے تحت سو کی کے صدر بننے پر پابندی عائد ہے۔بہر حال ملک کی پہلی شہری حکومت پر ان کی مضبوط گرفت ہے۔داخلہ، دفاع اور سرحدی امور کی اہم وزارتوں پر اب بھی فوج کا کنٹرول ہے۔پارلیمنٹ کی ایک چوتھائی نشستیں غیر منتخب فوجیوں کے لیے مخصوص ہیں۔اتفاقا ، سشما کا یہ دورہ سو کی کی چین کے اعلی سطحی دورے کے کچھ ہی دنوں بعد ہو رہا ہے۔امید کی جا رہی ہے کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان مذاکرات میں میانمار کے ساتھ ہندوستان کے باہمی رشتوں اور ساتھ ہی گوا میں ہونے والے آئندہ برکس-بمسٹیک آؤٹ ریچ سربراہی کانفرنس کی بحث ہوگی۔اس ملاقات میں ہندوستان کی شمال مشرقی ریاستوں میں آپریشن چلا رہے کچھ میانمار کے عسکریت پسند گروپوں کے بارے میں بھی بحث ہو سکتی ہے۔ہندوستان اور میانمار کے درمیان قریبی تعلقات ہیں اور زراعت، آئی ٹی، فروغ انسانی وسائل ، بنیادی ڈھانچہ کی ترقی، ثقافت جیسے علاقوں میں دونوں کے درمیان ترقیاتی تعاون کے پروگرام چل رہے ہیں۔وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سوروپ نے کہا کہ سشما کا یہ دورہ ترجیح علاقوں میں میانمار کے ساتھ شراکت داری میں اضافہ کرنے کے ہندوستان کے عزم کی تصدیق کرتا ہے۔
اس سے قبل وزیر خارجہ سشما سوراج نے سعودی عرب میں ملازمت گنوا چکے ہندوستان مزدوروں سے اپیل کی ہے کہ ادا نہیں کئے گئے بقایوں کا دعوی اپنے آجروں کے یہاں دائر کریں اور جلد گھر واپس آ جائیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان کے واپس آنے کا خرچہ حکومت برداشت کرے گی۔جنرل وی کے سنگھ سعودی عرب میں ہندوستانی مزدوروں کے مسائل کو حل کرنے کے لیے گئے ہوئے ہیں۔جو مزدور کمپنیا بند ہونے کی وجہ سے نکال دئیے گئے ہیں۔سشما سوراج نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھے سلسلہ وار ٹوئٹ میں کہاکہ سعودی عرب میں ہندوستانی مزدوربراہ مہربانی اپنے دعوے دائر کریں اور گھر واپس آجائیں، ہم آپ کو مفت لے کر آئیں گے۔ ا ن کو میرا مشورہ ہے کہ وہ اپنے اپنے دعوی درج کروا کر ہندوستان لوٹ آئیں۔انہوں نے کہاکہ جب سعودی حکومت بند ہو چکی کمپنیوں کے ساتھ معاملہ حل کرے گی تو آپ کا بقایہ بھی ادا کردیا جائے گا ۔آپ کے دعوی کی رقم بھی دلوائیں گے ۔دعوی طے ہونے میں وقت لگتا ہے، تب تک وہاں رہنا آپ کے لیے مناسب نہیں ہو گا۔اس لیے آپ دعوی درج کروا کر ہندوستان واپس آ جائیں،ہم آپ کو بلا معاوضہ واپس لائیں گے۔سشما سوراج نے کہا کہ دعووں کے حل میں وقت لگے گا اور غیر معینہ مدت تک سعودی عرب میں انتظار کرنے کا کوئی مطلب نہیں ہے۔


Share: