ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / سری نگر کے کئی حصوں میں اور جنوبی کشمیر کے دو شہروں میں بدستور کرفیو جاری

سری نگر کے کئی حصوں میں اور جنوبی کشمیر کے دو شہروں میں بدستور کرفیو جاری

Sun, 28 Aug 2016 17:44:44    S.O. News Service

مسلسل 51ویں دن معمولات زندگی مفلوج،ریاستی اور مرکزی حکومت بے فکر

سرینگر،28اگست؍(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)سری نگر کے کچھ حصوں میں اور جنوبی کشمیر کے دو شہروں میں کرفیو اب بھی لگا ہوا ہے اور باقی وادی میں لوگوں کے جمع ہونے پر روک جوں کی توں ہے جس کی وجہ سے وادی میں مسلسل 51ویں دن عام معمولات زندگی مفلوج ہے۔ایک پولیس افسر نے بتایا کہ سرینگر کے پانچ پولیس تھانہ علاقوں میں کرفیو لگا ہوا ہے۔انہوں نے بتایا کہ سرینگر کے کئی علاقوں سے آج کرفیو ہٹا لیا گیا،دو دن پہلے ہی علیحدگی پسندوں کے جمعے کی نماز کے بعد پرانے شہر میں عید گاہ تک اور بادامی باغ چھاؤنی علاقے میں فوج کے ہیڈ کوارٹر تک ریلی نکالنے کی منصوبہ بندی کو ناکام کرنے کے لئے پورے شہر میں کرفیو لگا دیا گیا تھا۔حکام نے بتایا کہ جنوبی کشمیر کے دو شہروں پلوامہ اور پمپور میں بھی کرفیو جاری ہے۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ باقی وادی میں قانون نظام کو برقرار رکھنے کے لئے لوگوں کے جمع ہونے پر روک ہے۔کشمیر میں کل سیکورٹی فورسز اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں کم از کم 25افراد زخمی ہو گئے۔کشمیر میں 8 جولائی کو پولیس کی فائرنگ میں کشمیری نوجوان برہان وانی کے مارے جانے کے بعد پھیلے تشدد میں اب تک 68لوگوں کی جان جا چکی ہے۔اس درمیان، کرفیو، پابندیاں اور علیحدگی پسندوں کی طرف سے ا سپانسر ہڑتال کی وجہ سے مسلسل 51ویں دن بھی یہاں معمولات زندگی مفلوج ہے۔
افسر نے بتایا کہ دکانیں، نجی دفاتر، تعلیمی ادارے اور پٹرول پمپ بند ہیں اورعوامی گاڑیاں سڑکوں پر نہیں چلی۔انہوں نے بتایا کہ کرفیو کی وجہ سے سرکاری دفاتر اور بینکوں میں ملازمین کی موجودگی بھی متاثر ہوئی ہے۔پوری وادی میں موبائل انٹرنیٹ امکانات بھی بند ہیں اور پری پیڈ موبائل فون کی سہولت بھی بند ہے۔وانی کے مارے جانے کے بعد ہوئے احتجاجی مظاہروں میں شہریوں کی موت کو لے کر کشمیری تنظیمیں میں تحریک چلا رہی ہیں اور انہوں نے یکم ستمبر تک کے لئے وادی میں ہڑتال کی اپیل کی ہے۔


Share: