نئی دہلی،10مارچ(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)حکومت نے آج بتایا کہ سرحد پار پاکستان کے مقبوضہ کشمیر میں دہشت گرد کیمپوں پرہندوستانی فوجیوں کاسرجیکل اسٹرائیک فوجی ٹکڑیوں،رینک، فائل کا حوصلہ بڑھانے میں کافی مددگار رہے اور یہ ملک کے مختلف حصوں پر دہشت گردوں کے حملے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لئے کیا گیا تھا۔لوک سبھا میں بھیروں پرساد مشرا کے ایک سوال کے تحریری جواب میں وزیر دفاع منوہر پاریکر نے کہا کہ فوجی دستے، یونٹوں وغیرہ کے حوصلے کا اندازہ کرنا ایک اہم کمان کام ہے،یہ ایک مسلسل برسرعمل ہے جس کی اعلی کمانڈروں کی طرف سے باقاعدگی سے نگرانی کی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ دفاع کے اہلکاروں کے حوصلے کا کوئی اندازہ سرجیکل اسٹرائیک کے بعد نہیں کیا گیا ہے،پھر بھی سرجیکل اسٹرائیک مسلح افواج کی صفوں اور فائل کے حوصلے کو بڑھانے میں بہت مددگار ثابت کر رہے ہیں۔ وزیرمملکت برائے دفاع سبھاش بھامرے نے اس بارے میں سوالات کے جواب میں کہا کہ 28اور 29ستمبر 2016کی درمیانی رات کو فوج نے پاکستان کے مقبوضہ کشمیر میں دہشت گردوں کے کیمپوں پر سرجیکل اسٹرائیک کیا۔یہ دہشت گرد ہندوستانی سیکورٹی فورسز اور اہم مقامات کو نشانہ بنانے کی تاک میں تھے۔وزیر نے کہا کہ سرجیکل اسٹرائیک کے دوران دہشت گردوں اور ان کی حمایت دینے والوں کو کافی نقصان ہوا۔