ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / سب سے پہلے بی جے پی حکومت والی ریاستوں میں لاگو ہوشراب بندی

سب سے پہلے بی جے پی حکومت والی ریاستوں میں لاگو ہوشراب بندی

Tue, 19 Jul 2016 17:51:07    S.O. News Service

یوپی وزیر صحت کا سابق یوپی سی ایم اور گورنر کلیان سنگھ کے مطالبے پر جوابی حملہ

بلرام پور،19جولائی؍(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)اتر پردیش کے وزیر صحت ایس پی یادو نے ایٹہ میں زہریلی شراب سے گزشتہ دنوں بہت سے لوگوں کی موت کے واقعہ کے درمیان راجستھان کے گورنر کلیان سنگھ اور بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار کی ریاست میں مکمل شراب بندی کے مطالبے پر جوابی حملہ کیا ہے۔بلرام پور میں راپتی ندی کے کٹان سے متاثر گاؤں کا آج جائزہ لینے آئے یادو نے کہا کہ کلیان سنگھ دو بار ریاست کے وزیر اعلی رہے چکے ہیں، تب انہوں نے شراب پر پابندی کیوں نہیں لگائی۔سنگھ آج بھی مرکز میں حکمران بی جے پی کے بڑے لیڈر ہیں۔وہ وزیر اعظم نریندر مودی سے بات کرکے سب سے پہلے بی جے پی کی زیر قیادت ریاستوں میں شراب پر پابندی لگوائیں تب اتر پردیش کی بات کریں۔وزیر صحت نے کہا کہ الگ الگ ریاستوں میں شراب بندی سے کوئی فائدہ نہیں ہو گا، کیونکہ اس سے دوسری ریاستوں سے شراب کی اسمگلنگ اورغیر قانونی تعمیر بڑھے گی۔شراب بندی کے لیے مرکزی حکومت کوئی قومی پالیسی بنائے تبھی واقعی شراب پر پابندی لگ سکتی ہے۔ریاست کے ایٹہ میں گزشتہ دنوں زہریلی شراب پینے سے کم از کم 33لوگوں کی موت ہو گئی تھی۔جے ڈی یو کے صدر اور بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار اپنی ریاست کے طرز پر اتر پردیش میں بھی مکمل شراب بندی نافذ کرنے کے اہم مسئلے کے ساتھ صوبے کا اگلا الیکشن لڑنے جا رہے ہیں۔اس کے علاوہ راجستھان کے گورنر کلیان سنگھ نے بھی گزشتہ دنوں ریاست میں شراب پر پابندی کی وکالت کی تھی۔


Share: