ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / ساکشی کو ملے تمغہ پرکھیل دنیا اوربالی ووڈسمیت عظیم شخصیات کی جانب سے مبارک بادی کے پیغامات

ساکشی کو ملے تمغہ پرکھیل دنیا اوربالی ووڈسمیت عظیم شخصیات کی جانب سے مبارک بادی کے پیغامات

Thu, 18 Aug 2016 18:10:08    S.O. News Service

ممبئی،18اگست؍(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)سپر اسٹار امیتابھ بچن، عامر خان، اکشے کمار، مادھوری دکشت، انیل کپور اور کرن جوہر سمیت بالی وڈ کی کئی شخصیات نے آج ہندوستانی خاتون پہلوان ساکشی ملک کو ریو اولمپکس میں چاندی کا تمغہ جیتنے پر مبارک باد دی۔بچن نے ٹویٹ کیا کہ ہندوستانی ہونے پر فخر ہے،ساکشی پر فخر ہے،خاتون طاقت،جے ہند۔اپنی اگلی فلم ’’دنگل‘‘میں پہلوان بنے عامر نے کہا کہ مبارک ہو ساکشی ملک،اولمپک تمغہ جیتنے والی ہندوستان کی پہلی خاتون پہلوان،آپ نے ہندوستان کو فخر کا موقع دیاہے۔اکشے نے لکھاکہ اور یہ پہلا تمغہ آیا،شکریہ اور مبارک بادساکشی ملک،تم نے ایک ارب لوگوں کو مسکرانے کی وجہ دی۔مادھوری ے کہاکہ ساکشی ملک کو ہمیں فخر کرنے پر مبارک ہو۔جوہر نے کہا کہ جیت کی بھولی مسکراہٹ اور فخر سے بھری ہماری مسکراہٹ،ساکشی ملک مستقبل کی امید ہے۔ابھیشیک بچن نے لکھاکہ ساکشی ملک کو بہت بہت مبارک ہو۔انیل کپور نے لکھاکہ مبارک ہو ساکشی ملک،آپ جیسے ستاروں سے ہی ہندوستان چمک رہا ہے۔اداکار جرجن کپور نے لکھا کہ زبردست کامیابی،ساکشی ملک نے آج ہر ہندوستانی کو فخر کیا ہے۔
لندن اولمپکس کے کانسے کا تمغہ فاتح شوٹر گگن نارنگ نے ٹویٹ کیا کہ جب کانسے کی اہمیت طلائی تمغے سے زیادہ ہوتی ہے، ساکشی ملک کو سلام۔ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان مہندر سنگھ دھونی نے ساکشی کے اعتماد کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ ساکشی ملک کی شاندار کارکردگی جس کے پیچھے اس کا تحمل اور اعتماد تھا،مبارک ہو۔سابق سلامی بلے باز وریندر سہواگ نے لکھاکہ ساکشی ملک اس بات کا ثبوت ہے کہ کنیا کو نہیں مارنے پر کیا ہو سکتا ہے،جب حالات مشکل ہوتے ہیں تو ہماری لڑکیاں ہی لاج رکھتی ہیں۔ہندوستان کے سابق بلے باز وی وی ایس لکشمن نے لکھا کہ ساکشی ملک کو کانسہ جیتنے پر مبارک ہو،ہمیں آپ پر فخر ہے۔ہندوستان کے سابق کپتان اور موجودہ کوچ انیل کمبلے نے لکھاکہ ساکشی ملک کو اس کامیابی پر مبارک ہو،آپ پر فخر ہے۔بی سی سی آئی نے ٹویٹ کیاکہ ساکشی ملک کو ریو اولمپکس میں ہمارا پہلا تمغہ جیتنے پر مبارک ہو۔ہندوستانی ہاکی ٹیم کے کپتان پی آر شری جیش نے لکھاکہ ساکشی ملک کو مبارک ہو۔


Share: