نئی دہلی،20اگست؍(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے آج ریو اولمپکس کھیلوں کے کانسہ تمغہ فاتح پہلوان ساکشی ملک کو ایک کروڑ کی انعامی رقم دئے جانے کا اعلان کیا۔ساکشی کے ماں باپ سے ملنے کے لئے سسودیا ہریانہ کے روہتک میں واقع ان کے گھر گئے اور ایوارڈ کا اعلان کیا۔انہوں نے ساتھ ہی ساکشی کے والد سکھویر سنگھ کی ترقی کا اعلان بھی کی جو دہلی ٹرانسپورٹ کارپوریشن میں بس کنڈکٹر ہیں۔بدھ کو 23سالہ پہلوان نے ریو کھیلوں میں ہندوستان کے تمغے کے قحط کو ختم کرتے ہوئے 58کلو گرام زمرے کے کشتی مقابلے میں کانسے کا تمغہ جیت کر ملک کو پہلا تمغہ دلایا۔