ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / ریٹائرڈ بی ایس ایف کمانڈنٹ کو لٹیروں نے گھر میں گھس کر قتل کیا 

ریٹائرڈ بی ایس ایف کمانڈنٹ کو لٹیروں نے گھر میں گھس کر قتل کیا 

Fri, 26 Aug 2016 20:49:33    S.O. News Service

 

چندی گڑھ، 26؍اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)پنجاب کے ہوشیارپور ضلع کے دسویا نگر میں لٹیروں کا ایک گروپ بی ایس ایف کے ریٹائرڈ کمانڈنٹ کے گھر میں گھس کر اس کو قتل کر دیا اور اور ان کی بیوی کو زخمی کر دیا۔پولیس نے آج بتایا کہ لٹیرے 75سالہ نریندر سنگھ کو قتل کرنے کے بعد ان کی لائسنسی بندوق بھی لے گئے۔ہوشیارپور کے ایس ایس پی کلدیپ سنگھ نے کہاکہ تقریبا تین چار لوگ بیرونی علاقے میں واقع مکان میں گھس آئے ، ان لوگوں نے پہلے سنگھ کو ایک راڈ سے مار کر زخمی کردیا ، لٹیروں نے سنگھ کی بیوی کو بھی زخمی کر دیا۔انہوں نے کہاکہ لٹیروں نے ان پر راڈ سے حملہ کردیا اور ان کے گھر سے قیمتی چیزیں لے کر فرار ہو گئے۔بعد میں ان کی زخمی بیوی کسی طرح باہر آئیں اور اپنے مکان کے آس پاس کے لوگو ں کوواقعہ کی اطلاع دی ،اس کے بعد واقعہ کی اطلاع پولیس کو دی گئی۔ایس ایس پی نے بتایا کہ جوڑے کا بیٹا بیرون ملک رہتا ہے جبکہ ان کی بیٹیاں بھی کہیں اور رہتی ہیں۔پولیس افسر نے کہاکہ ہم نے ایک معاملہ درج کر لیاہے اور امید ہے کہ معاملہ جلد ہی حل کر لیا جائے گا۔


Share: