بنگلور:17/مئی (ایس اونیوز) وزیراعلیٰ بننے کے فوری بعد ایڈی یورپا نے کانگریس اراکین اسمبلی کے قیام کئے ہوئے رام نگر کے بڈوی میں واقعے ریسارٹ کوفراہم کردہ پولیس سیکورٹی ہٹادی گئی ہے۔ جس پر کانگریس قائدین کے شیو کمار نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ریاست میں اراکین اسمبلی کو سیکورٹی نہیں توعام لوگوں کی کیاحالت ہوگی۔ اخباری نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے واضح کہاکہ انہیں پولیس سیکورٹی کی ضرورت نہیں ہے، پارٹی کارکنان ہی ان کی حفاطت کے لیے کافی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعلیٰ بنتے ہی ایڈی یورپا نے اسمبلی کے لیے اینگلوانڈین رکن کو نامزد کیاگیاہے، اور پولیس افسران کے تبادلہ کردیئے گئے ہیں، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ کس طرح کا انتظامیہ فراہم ہورہاہے۔ جے ڈی ایس کے ریاستی صدر ہچ ڈی کمارسوامی نے بتایا کہ ابھی اکثریت ثابت نہیں ہوئی ہے اور چار آئی پی ایس اور دیگر افسران کے تبادلہ کئے گئے ہیں، چکمگلور ضلع کے ایس پی اناملائی کا تبادلہ رام نگر کیاگیا ہے، انہوں نے سوال کیاکہ اکثریت ثابت کرنے سے پہلے کس طرح تبادلے کئے جاسکتے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کے ساتھ 117اراکین اسمبلی ہیں، اور جے ڈی ایس کے تمام 38اراکین اسمبلی ان کے ساتھ ہیں۔ مسٹر کمار سوامی نے بتایاکہ ان میں پھوٹ ڈالنے کی کوشش کامیاب نہیں ہوسکتی۔ کیونکہ تمام اراکین کی ذمہ داری میں نے خود لی ہے۔