ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / ریزیڈنٹ ڈاکٹرس ایسوسی ایشن کی جانب سے طبی کیمپ کا انعقاد

ریزیڈنٹ ڈاکٹرس ایسوسی ایشن کی جانب سے طبی کیمپ کا انعقاد

Tue, 18 Dec 2018 00:05:33    S.O. News Service

علی گڑھ:17/دسمبر (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)  جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج (جے این ایم سی)، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو)کے ریزیڈنٹ ڈاکٹرس ایسوسی ایشن (آرڈی اے) کی جانب سے ایک مفت طبی کیمپ ڈرگ سوسائٹی اور سماجی تنظیم ’سایہ‘کے اشتراک سے بیگم سلطان جہاں ہال میں منعقد کیا گیا، جس میں 190؍سے زائد لوگوں کا طبی معائنہ کیا گیا ۔ اس میں تقریباً 50؍بچے بھی شامل تھے جو قریب کی جھگی بستی میں رہتے ہیں۔ ان بچوں کو سماجی تنظیم ’سایہ‘ سے وابستہ طالب علم رضاکار مفت میں پڑھاتے بھی ہیں۔ کیمپ میں آئے سبھی افراد کوطبی معائنہ کے بعد ڈرگ سوسائٹی کی جانب سے مفت میں دوائیں تقسیم کی گئیں۔ ڈرگ سوسائٹی جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج کے انڈرگریجویٹ طلبہ کی تنظیم ہے جو غریب مریضوں کی ضروریات کی کفالت کرتی ہے۔ آرڈی اے کی جانب سے یہ پانچواں طبی کیمپ تھا جو گزشتہ ایک مہینے کے اندر منعقد کیا گیا۔ تنظیم کے نائب صدر ڈاکٹر حمزہ ملک، سکریٹری ڈاکٹرشادماں شاہین اور خازن ڈاکٹر محمد ریحان کی قیادت میں 35؍ڈاکٹروں کی ٹیم نے طبی کیمپ میں تعاون کیا جس میں انڈرگریجویٹ اور پی جی طلبہ بھی شامل تھے۔ یونیورسٹی رجسٹرار مسٹرعبدالحمید (آئی پی ایس) نے کیمپ کا دورہ کیا ، بچوں سے ملاقات کی اور اے ایم یو کے مختلف اداروں اور تنظیموں کے مشترکہ اقدام کی ستائش کی۔ آرڈی اے کے صدر ڈاکٹر عبداللہ نے کہاکہ انھوں نے علی گڑھ اور اس کے آس پاس متعدد طبی کیمپ منعقد کئے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔ 


Share: