ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / ریاستی کانگریس حکومت کی ناقص کارکردگی ،گلبرگہ آج بھی بنیادی سہولیات سے محروم:ناصرحسین استاد 

ریاستی کانگریس حکومت کی ناقص کارکردگی ،گلبرگہ آج بھی بنیادی سہولیات سے محروم:ناصرحسین استاد 

Mon, 01 Aug 2016 21:02:45    S.O. News Service

گلبرگہ میں شدید بارش کی باوجود سیکڑوں افراد کی جنتادل (ایس ) میں شمولیت 
کلبرگی یکم اگست(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )کرناٹک کے عوام بالخصوص گلبرگہ کے عوام برسراقتدار ریاستی کانگریس کی ناقص کارکردگی سے مایوس ہوچکے ہیں۔لوگوں کی مایوسی اوربیزارگی کی مثال آج کایہ جلسہ ہے۔جس میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے جنتادل (ایس ) میں شمولیت اختیارکیا۔یہ بات جنتادل قائد ناصرحسین استاد نے مسلم چوک گلبرگہ پرمنعقدہ پروگرام ’’حالات حاضرہ ‘‘سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ناصرحسین استاد نے کہا ۔ریاستی حکومت نے کروڑہا روپئے گلبرگہ ضلع کی ترقی کے لئے اعلان کیا۔لیکن آج بھی گلبرگہ شہر بنیادی سہولیات سے محروم ہے۔ گلبرگہ کی خستہ سڑکیں ،آلودہ پانی سربراہی ،شہر میں جابجا کچرے کے انبار ،ایسے کئی مسائل ہیں جن کی یکسوئی میں ریاستی کانگریس ناکام رہی ہے۔کانگریس سے مایوس لوگ جنتادل (ایس)پر نظریں لگائے ہوئے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ گلبرگہ میں ہرکالونی ،ہرمحلہ میں کثیر تعداد میں نوجوان جنتادل (ایس ) میں شمولیت اختیار کررہے ہیں۔جنتادل (ایس ) میں نوجوانوں کی کثیر تعداد میں شامل ہونے سے کانگریس بوکھلا گئی ہے۔ناصر حسین استاد شمولیت اختیارکرنے والے 1890لوگوں کاخیر مقدم کرتے ہوئے مبارک بادپیش کی۔شمولیت اختیار کرنے والوں میں اہم نام مختار حسین میر ٹیلر ،وحید املی محلہ،عبدالعلیم ،محمد اصغرادھونی ،ڈاکٹر فرحان ،کفیل جنیدی ،لعل محمد شیخ ،اسلم ،عبدالرحمن ،لعل پٹیل ،مسلم چوک گلبرگہ میں منعقدہ جنتادل (ایس ) کے جلسہ کی صدارت بسواراج تڑکل ضلع صدر جنتادل (ایس) نے کی۔شہ نشین پرسید علی ذکی حسینی عرف اویس بابا ریاستی نائب صدر مائناریٹی سیل جنتادل (ایس)،حبیب جے ڈی ایس مائناریٹی صدرنارتھ،جاوید باغبان ریاستی نائب صدرمائناریٹی صدر جنتادل (ایس) ،شکیل احمد ڈسٹرکٹ صدر مائناریٹی سیل ،اسماعیل فیصل کارپوریٹر وارڈنمبر 28،محمداصغر ،ریاض کمسی،ذاکر حسین ،علی اللہ تشریف فرما تھے۔


Share: