وجیا پور کے بسونا کنٹے کے قریب اوورہیڈ ٹینک کا معائنہ کرنے کے بعد ضلع نگراں کاروزیر کرشنا بائرے گوڈا کا اعلان
وجیا پورہ،7 ؍مارچ(ایس او نیوز)فی الحال ریاستی حکومت نے اکرما- سکرما کے معاملے میں ہائی کورٹ میں کامیابی حاصل کرلی ہے، اور کھاتہ تیار کرکے دینے کی سہولت فراہم کرنے کی خواہاں ہے، مگر رکن پارلیمان راجیو چندر شیکھر نے اس معاملے میں سپریم کورٹ سے اسٹے حاصل کرلیا ہے، جس کے نتیجے اس پر عارضی طور پر روک لگادی گئی ہے، اس کے باوجود ریاستی حکومت اس معاملہ کو حل کرنے کے بعد غریب عوام کو باضابطہ طور پر کھاتے تیار کرکے دینے کا ارادہ رکھتی ہے، یہ بات ریاستی وزیر برائے زراعت کرشنا بائرے گوڈا نے کہی، انہوں نے یہاں بسوناکنٹے کے قریب اوور ہیڈ ٹینک کے قریب پینے کے پانی کے بارے میں جائزہ لینے کے بعد افسروں سے تفصیلات حاصل کی اور خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھاتہ تیار کرنے کے لئے قانون میں گنجائش نہیں ہے، پھربھی روینیو لے آؤٹس میں پکے کھاتے تیار کرکے دینے حکومت اقدامات کررہی ہے، اس دوران وہاں موجود کونسلروں اور ٹاؤن منسپل کونسل افسروں نے وزیر موصوف کو بتایا کہ بی کھاتہ تیار کرکے دینے کے لئے عملہ کی کمی ہے، تو وزیر نے سخت ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بہانا بنانا چھوڑ کر حکومت کی طرف سے دئے گئے موقع کا فائدہ عوام کو پہنچانے کی کوشش کریں اور کندایہ وصول کرکے ٹاؤن کی ترقی کو ممکن بنانے کے لئے کام کریں، وزیر موصوف نے افسروں کے خلاف شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ بار بار ایک ہی جواب دینا بند کریں، اور حقیقت سے حکومت کو واقفیت کرانے کی کوشش کریں، انہوں نے کہا کہ ایک ماہ قبل کے ڈی پی اجلاس میں کہا گیا تھا کہ صرف2 وارڈوں میں پینے کے پانی کا مسئلہ ہے، اس کو حل کرلیا جائے گا اب یہی کہا جارہا ہے، کرشنا بائرے گوڈا نے کہا کہ ٹینکروں کے ذریعہ عوام کو پانی فراہم کرنے کے بجائے اوور ہیڈ ٹینکوں میں پانی چڑھاکر گھروں کے لئے پانی کی سربراہی کو ممکن بنانے کی کوشش کریں، وزیر موصوف نے افسروں سے مخاطب ہوکر کہا کہ کسی بھی صورت میں عوام سے جھوٹے وعدے نہ کریں، اور غلط اطلاع حکومت کو نہ دیں، اس طریقے سے نلوں کے ذریعہ پانی کی سربراہی کو ممکن بنانے کے لئے کتنے دن درکار ہیں، اس کا اعلان عوام کے سامنے کریں اور اس کے تحت کام کریں،اس دوران کونسلر سرینواس نے کہا کہ تقریباً20 بورویلوں کے لئے نصب کئے گئے موٹر پمپ کہاں ہیں، اس کا واضح جواب کسی کے پاس نہیں ہے تو رکن اسمبلی پلامنی شامپا نے کہا کہ وارڈ نمبر23 میں تحصیلدار ، ڈپٹی کمشنر اور ضلع نگراں کار وزیر کی کوششوں سے پانی کا مسئلہ پہلے کے مقابلے کم ہے، انجینئر گجیندرا نے وزیر موصوف کو تمام تفصیل پیش کی، اس موقع پر ڈسٹرکٹ پلاننگ آفیسر بھاؤنا، سابق رکن اسمبلی وینکٹ سوامی، ضلع پنچایت نائب صدر اننت کماری، چیف آفیسر امرناتھ، کونسلر اعجاز، حنیف اللہ اور دیگر موجودتھے۔