کیف،24؍مارچ(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے ایک نمایاں ناقد کو یوکرائن کے دارالحکومت کییف میں قتل کر دیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ کمیونسٹ پارٹی کے سابق لیڈر ڈینس فورونینکوف Denis Voronenkov کو گزشتہ روز کییف کے ایک ہوٹل میں گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا۔ یوکرائن میں ایک سال کے دوران یہ دوسرا واقعہ ہے، جس میں روسی صدر کے کسی نمایاں ناقد کو یوں ہلاک کیا گیا ہے۔ پینتالیس سالہ ڈینس فراڈ کے الزامات سے بچنے کی خاطر حال ہی میں روس چھوڑ کر یوکرائن آن بسے تھے۔