ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / روسی جمہوریہ داغستان میں جھڑپیں، چار روسی کمانڈوز سمیت دس ہلاک

روسی جمہوریہ داغستان میں جھڑپیں، چار روسی کمانڈوز سمیت دس ہلاک

Sat, 18 Jun 2016 11:06:51    S.O. News Service

ماسکو،17جون(آئی این ایس انڈیا)روسی نیوز ایجنسی انٹرفیکس کے مطابق شمالی قفقاز میں انتہا پسندوں کے ساتھ ہونے والی جھڑپوں میں چار کمانڈوز اور چھ عسکریت پسند مارے گئے ہیں۔ یہ جھڑپیں شورش زدہ روسی جمہوریہ داغستان میں ہوئی ہیں۔ 
نیوز ایجنسی کے مطابق روسی فوج کے کمانڈوز انتہا پسندوں کے اچانک حملے کی زد میں آ کر مارے گئے جبکہ چھ انتہا پسند مختلف جھڑپوں میں ہلاک کیے گئے۔ داغستان اور چیچنیا کی سرحدیں ملتی ہیں اور دونوں میں مسلمان انتہا پسند سرگرم ہیں۔ روسی حکومت کے ناقدین کا کہنا ہے کہ اِن جمہوریاؤں میں اسلامی انتہا پسندی کی وجہ غربت اور کرپشن ہے۔
 


Share: