ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / روسی تعاون سے متعلق خبریں مضحکہ خیز ہیں:ٹرمپ

روسی تعاون سے متعلق خبریں مضحکہ خیز ہیں:ٹرمپ

Mon, 12 Dec 2016 21:50:20    S.O. News Service

نیویارک:12/دسمبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی کامیابی میں روس تعاون سے متعلق خبروں کو مسترد کیا ہے۔ ٹرمپ کے مطابق ایسی خبریں ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے پھیلائی جا رہی ہیں۔ ان کے بقول ڈیموکریٹس اپنی تاریخی شکست کا بہانہ تلاش کر رہے ہیں۔ واشنگٹن پوسٹ نے سی آئی اے کی خفیہ دستاویزات کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے اِس ادارے کے کچھ اہلکاروں کے ماسکو کے ساتھ روابط تھے اور انہوں نے ہی وکی لیکس کو ہلیری کلنٹن کی خفیہ ای میلز فراہم کی تھیں۔ نیو یارک ٹائمز کے مطابق روسی ہیکرز نے دونوں صدارتی امیدواروں کے کمپیوٹرز تک رسائی حاصل کی تھی تاہم انہوں نے صرف ڈیموکریٹک امیدوار ہیلری کلنٹن کی ہی ای میلز عام کیں۔


Share: