ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / رواں برس جموں کشمیر میں پتھراؤ میں 3550پولیس اہلکاراور2309شہری زخمی ہوئے:حکومت

رواں برس جموں کشمیر میں پتھراؤ میں 3550پولیس اہلکاراور2309شہری زخمی ہوئے:حکومت

Wed, 27 Jul 2016 20:20:07    S.O. News Service

نئی دہلی27جولائی(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )حکومت نے آج بتایا کہ جموں کشمیر میں پتھراؤ کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے اور اس سال 25جولائی تک ایسے واقعات میں کم از کم3550سیکورٹی اہلکار اور2309شہری زخمی ہوئے ہیں۔وزیر داخلہ ہنس راج گنگارام اہیر نے آج راجیہ سبھا کو یہ معلومات دیتے ہوئے بتایا کہ ریاست میں پتھراؤ کے واقعات میں اضافہ ہواہے۔اس سال یکم جنوری سے30جون تک جموں کشمیر میں پتھراؤکے390واقعات ہوئے جبکہ گزشتہ سال کی اسی مدت میں ایسے واقعات کی تعداد 224تھی۔اہیر نے ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایاکہ سال 2016میں25جولائی تک سخت مخالفت اور پتھراؤ کی 1029وارداتیں ہوئیں جن میں 48شہری ہلاک اور2309زخمی ہوئے ہیں۔ان واقعات میں دوسیکورٹی فورسز بھی مارے گئے اور3550زخمی ہوئے۔انہوں نے بتایا کہ ایسے واقعات کو روکنے کے لیے پولیس انتظامیہ نے کئی اقدامات اٹھائے ہیں۔


Share: