ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / رشوت دینے کے الزام میں دو افراد گرفتار 

رشوت دینے کے الزام میں دو افراد گرفتار 

Fri, 06 Jul 2018 01:03:20    S.O. News Service

جے پور:5/جولائی(ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا)  کرپشن بیورو نے کوٹہ یو آئی ٹی کے حکام نے مبینہ طور پر 20 لاکھ روپے کی رشوت دینے کے الزام میں کل دیر رات دو افراد کو جے پور سے گرفتار کیا ہے۔کوٹہ اینٹی کرپشن بیورو کے حکام نے آج بتایا کہ ملزم مہیش میگھانی اور کمل جیت رناوت کو کل رات جے پور سے گرفتار کیا گیا۔ دونوں ملزمان نے کوٹہ یو آئی ٹی کے حکام کو ایک شہری ترقیاتی منصوبے کے بدلے مبینہ طور پر 20 لاکھ روپے کی رشوت دی تھی۔انہوں نے بتایا کہ بیورو نے دونوں ملزمان کی سرگرمیوں پر نگرانی رکھی تھی، جس میں دونوں ملزمان کے یو آئی ٹی حکام کو رشوت دینے کے ثبوت پائے گئے۔ ملزمان سے پوچھ گچھ کر اس میں شامل دیگر لوگوں کے بارے میں پتہ لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ 


Share: