نئی دہلی:21/جولائی(ایس او نیوز/ائی این ایس انڈیا)کانگریس نے آج کہا کہ اس کے صدر راہل گاندھی کے گلے ملنے کے خیر سگالی کے جذبے کو فطری طور پر قبول نہیں کرنے کاجواب وزیر اعظم نریندر مودی کوملک کے عوام کو دینا ہوگا۔کانگریس لیڈر جے ویر شیرگل نے یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں نامہ نگاروں کے سوالوں پر کہا کہ کانگریس محبت اور خیر سگالی میںیقین رکھتی ہے۔جمعہ کو لوک سبھا میں عدم اعتماد کی تحریک پربحث میں اپنی تقریر کے بعد مسٹر گاندھی کا مسٹر مودی کے پاس جانا اسی کی علامت تھا۔