ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / راہل گاندھی نے مودی پر بولا کرارا حملہ، کہا اب پی ایم کی طرح کام شروع کر دیں مودی

راہل گاندھی نے مودی پر بولا کرارا حملہ، کہا اب پی ایم کی طرح کام شروع کر دیں مودی

Wed, 16 Aug 2017 21:53:06    S.O. News Service

بنگلور:16/اگست(ایس او نیوز /آئی این ایس انڈیا)کانگریس نائب صدر راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی پر کرارا حملہ بولا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم ہندوستان کے لوگوں کے جذبے کی نمائندگی کرتے ہیں اور اب وقت آ گیا ہے، جب نریندر مودی کو وزیر اعظم کی طرح کام کرنا شروع کر دینا چاہئے۔بنگلور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے راہل نے الزام لگایا کہ مودی کی پالیسی سے پاکستان کو جموں و کشمیر میں زیادتی کرنے کا موقع ملا۔کانگریس نائب صدر نے کہا کہ پی ایم مودی نے جموں و کشمیر میں نفرت اور غصے کا ماحول پیدا کیا، ہم نے وادی میں امن قائم کرنے کے لئے 10 سال تک محنت کی، لیکن مودی حکومت نے محض ایک مہینے میں ہی سب کچھ تباہ کر دیا۔انہوں نے کہا کہ کچھ وقت پہلے چین کے صدر شی جن پنگ ہندوستان آئے، تو پی ایم مودی نے انہیں جھولا جھلایا تھا۔اس دوران ایک ہزار چینی فوجیوں نے مداخلت کر دی۔ انہوں نے سوال کیا کہ 15 اگست کو تقریر کے دوران پی ایم مودی نے چینی فوجیوں کے بھوٹان میں دراندازی کرنے کی بات کہی؟ راہل گاندھی نے کہا کہ کانگریس کے دباؤ کی وجہ سے ہی مہاراشٹر اور اتر پردیش کی بی جے پی حکومت کسان کے قرض معافی کے لئے مجبور ہوئی۔
اس کے علاوہ بنگلور میں کانگریس نائب صدر راہل گاندھی نے اپنی دادی اور سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کے نام پر اندرا کینٹین کا افتتاح کیا۔ اس کینٹین میں 10 روپے میں کھانا ملے گا۔ راہل نے خود بھی کینٹین میں کھانا کھایا۔


Share: