ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / راہل گاندھی آج راجستھان میں تین انتخابی اجلاس میں خطاب کریں گے 

راہل گاندھی آج راجستھان میں تین انتخابی اجلاس میں خطاب کریں گے 

Fri, 30 Nov 2018 23:01:36    S.O. News Service

جے پور:30/نومبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) کانگریس کے قومی صدر راہل گاندھی ہفتہ کو راجستھان کے دورے پر آئیں گے۔ کانگریس کے ریاستی ترجمان ستیندرسنگھ راگھو نے بتایا کہ کانگریس صدرراہل گاندھی ہفتہ صبح ادے پور میں نوجوانوں کے ساتھ بات چیت کریں گے۔ اس کے بعد وہ بھیلواڑا، چتوڑ گڑھ اور ہنومان گڑ ھ میں عوامی جلسوں سے خطاب کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ گاندھی کے ساتھ اس دوران آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے جنرل سکریٹری اور ریاستی انچارج اوی ناش پانڈے اور ریاستی صدر سچن پائلٹ بھی رہیں گے ۔ 


Share: