ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / راجیہ سبھا میں کریم سے رنگ گورا ہونے کا دعویٰ کرنے والی اشتہارات کمپنیوں پر پابندی لگانے کا مطالبہ اٹھا 

راجیہ سبھا میں کریم سے رنگ گورا ہونے کا دعویٰ کرنے والی اشتہارات کمپنیوں پر پابندی لگانے کا مطالبہ اٹھا 

Tue, 26 Jul 2016 20:32:23    S.O. News Service

نئی دہلی، 26؍جولائی(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )راجیہ سبھا میں آج کانگریس کے ایک رکن نے کریم سے رنگ گورا ہونے کا دعوی کرنے والے اشتہارات سے متعلق کمپنیوں پرپابندی لگانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کریمو ں کی تشہیر جس طرح کی جاتی ہے اس سے خواتین کے دماغ میں احساس کمتری پیدا ہوتا ہے۔کانگریس کی وپلو ٹھاکر نے آج وقفہ صفر میں یہ مسئلہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ کاسمیٹکس کا پرچار کرنے والی کچھ اشتہاراتی کمپنیاں دعوی کرتی ہیں کہ ان کریمو ں کے استعمال سے رنگ گورا ہو جائے گا۔یہ دعوی بالکل نہ صرف رنگ بھید کو بڑھاوا دیتا ہے بلکہ اس سے عورتوں میں احساس کمتری بھی پیدا ہوتا ہے۔ٹھاکر نے کہا کہ آج مقابلہ بڑھ رہی ہے اور سامنے والے سے آگے نکلنے کی خواہش ہونا فطری ہے۔دوسری اہم بات یہ بھی ہے کہ یہ کریم مہنگی ہوتی ہیں۔انہوں نے سوال کیا کہ جو بھی چیز فروخت کی جاتی ہیں ، اس کا پہلے استعمال ہونا چاہیے ۔کیا گورے پن کا دعوی کرنے والی ایجنسیاں ان کریمو ں کا استعمال کرتی ہیں، پھر یہ ایجنسیاں کس بنیاد پر یہ دعوی کرتی ہیں کہ کریم سے رنگ گورا ہو جائے گا۔کانگریس رکن نے کہا کہ اشتہاراتی کمپنیاں پروڈکٹ فروخت کریں ، لیکن جھوٹی امید نہ بیچے اور نہ جھوٹا وعدہ کرے کیونکہ یہ ان خواتین کے ساتھ دھوکہ ہو گا جن کا رنگ گورا نہیں ہے۔انہوں نے ایسی ایجنسیوں پر روک لگانے کا مطالبہ بھی کیا ۔مختلف پارٹیوں کے اراکین نے ان کے اس مسئلے سے خود کو وابستہ کیا۔


Share: