ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / راجیو گاندھی کے قاتلوں کی رہائی کا کیس :سپریم کورٹ میں تمل ناڈو حکومت کی نظر ثانی کی درخواست داخل

راجیو گاندھی کے قاتلوں کی رہائی کا کیس :سپریم کورٹ میں تمل ناڈو حکومت کی نظر ثانی کی درخواست داخل

Wed, 27 Jul 2016 20:17:29    S.O. News Service

نئی دہلی27جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا )راجیو گاندھی کے سات قاتلوں کی رہائی کے معاملے میں تمل ناڈو حکومت نے سپریم کورٹ میں عرضی داخل کرکے فیصلے پرنظرثانی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔تاہم سپریم کورٹ کی آئینی بینچ نے دسمبر 2015کو مرکزی حکومت کی درخواست پر فیصلہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر معاملے کی جانچ ایجنسی مرکز ہے تو ملزمان کو رہا کرنے کا حق انہیں کوہے۔فیصلے میں کہا گیا تھا کہ ریاستی حکومت از خود نوٹس لے کر رہائی نہیں کر سکتی۔نظر ثانی پٹیشن میں تمل ناڈو حکومت نے کہا ہے کہ مرکزی ایجنسیوں کی طرف سے تحقیقات کئے گئے مقدمات میں ریاستی حکومت کو مرکز سے مشورہ لینے کی ضرورت ہے اس لئے فیصلے پردوبارہ غورکیاجائے۔سابق وزیراعظم راجیوگاندھی کے قاتلوں کی پٹیشن پرسپریم کورٹ سماعت کررہاہے۔کورٹ استھن،مرگن،پیراریولن سمیت دیگر قصورواروں کی پٹیشن پرسماعت کر رہا ہے۔ان سب کی جانب سے درخواست دائر کر کے رہا کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔


Share: