ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / راج ناتھ نے محبوبہ سے کی فون پر بات، کشمیر کے حالات پرکیاتبادلہ خیال

راج ناتھ نے محبوبہ سے کی فون پر بات، کشمیر کے حالات پرکیاتبادلہ خیال

Fri, 29 Jul 2016 19:04:57    S.O. News Service

وزیراعلیٰ نے پہلے کہاتھا،برہان کی موجودگی کا نہیں تھاعلم،عمرعبداللہ نے کیا دعویٰ کومسترد
نئی دہلی29جولائی(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے آج جموں و کشمیر کی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی سے فون پربات کی۔دونوں کے درمیان ہوئی بات چیت میں جموں و کشمیر کی اتھل پتھل بھری صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔مرکزی وزیر داخلہ اور وزیراعلیٰ کے درمیان ہوئی بات چیت کی نوعیت کا ابھی پتہ نہیں چلاہے۔لیکن راج ناتھ نے ایسے وقت میں محبوبہ سے بات کی ہے جب کل ہی وزیراعلیٰ نے کہاتھا کہ آٹھ جولائی کو ہوئے تصادم کے وقت نہ توان کے اور نہ ہی سیکورٹی فورسز کو پتہ تھا کہ جائے حادثہ پر حزب المجاہدین کاکمانڈر برہان وانی موجود تھا۔اس تصادم میں دہشت برہان مارا گیا تھا۔برہان کی موت کے بعد کشمیر وادی میں بھڑکے تشددمیں اب تک47لوگ مارے جا چکے ہیں۔بات چیت کی تفصیلات دیئے بغیر سرکاری ذرائع نے یہاں بتایا کہ محبوبہ سے ریاست کے موجودہ حالات پر تبادلہ خیال کیاگیا۔محبوبہ نے سرینگر میں صحافیوں سے کہا تھاکہ جہاں تک میں جانتی ہوں جیسا کہ میں نے پولیس، فوج سے سنا ۔جنہوں نے کہاکہ انہیں صرف یہ پتہ تھا کہ وہاں تین دہشت گردہیں، لیکن یہ نہیں پتہ تھا کہ وہ کون ہیں۔وزیراعلیٰ نے کہا تھاکہ لہٰذا وہ جوکہہ رہے ہیں اس پرمیں کیا کہہ سکتی ہوں۔مجھے لگتا ہے کہ اگر وہ جانتے(کہ برہان وہاں تھا) توشاید ہمارے سامنے ایسے حالات نہیں ہوتے جب حالات سدھر رہے تھے لہٰذاایک موقع ہوسکتاتھا۔گزشتہ ہفتے وزیر داخلہ نے سرینگر کا دورہ کیاتھااورکئی حصوں کے لوگوں سے ملاقات کی تھی۔انہوں نے کہا تھا کہ مرکزی حکومت ریاست کے ساتھ صرف ضرورت پرمبنی نہیں بلکہ ایک جذباتی رشتہ چاہتی ہے۔بہر حال اہم اپوزیشن نیشنل کانفرنس کے قائم مقام صدر اور ریاست کے سابق وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے محبوبہ کے اس دعوے کو مسترد کر دیا کہ انہیں سیکورٹی فورسز اور برہان کے درمیان ہوئی تصادم کے بارے میں پتہ نہیں تھا۔عمر نے دعویٰ کیا کہ محبوبہ کو آٹھ جولائی کو ہوئے تصادم کے بارے میں مکمل معلومات پہلے سے تھیں۔


Share: