ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / راج ناتھ سنگھ کی قیادت میں کل جماعتی وفد 4 ستمبر کو کرے گا کشمیر کا دورہ

راج ناتھ سنگھ کی قیادت میں کل جماعتی وفد 4 ستمبر کو کرے گا کشمیر کا دورہ

Mon, 29 Aug 2016 20:11:15    S.O. News Service

نئی دہلی،29اگست؍(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کی قیادت میں ایک کل جماعتی وفد چار ستمبر کو جموں کشمیر کا دورہ کرے گا۔امید ہے کہ وادی میں امن قائم کرنے کی کوششوں کے تحت وفد مختلف طبقوں کے لوگوں سے بات چیت کرے گا۔وزارت داخلہ کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وفد چار ستمبر کو جموں و کشمیر کا دورہ کرے گا اور وزیر داخلہ اس کی قیادت کریں گے۔کشمیر وادی میں امن قائم کرنے کی کوششوں کے تحت وفد کے مختلف طبقوں کے لوگوں اور تنظیموں سے ملنے کی امید ہے۔فوج کی طرف سے کشمیری نوجوان برہان وانی کوفائرنگ میں ڈھیر کئے جانے کے بعد سے وادی میں پر تشدد احتجاج ہو رہے ہیں۔وزیر داخلہ کی کل بی جے پی صدر امت شاہ، وزیر خزانہ ار جیٹلی اور وزیر اعظم کے دفتر میں وزیر مملکت جتندر سنگھ کے ساتھ ایک گھنٹے تک میٹنگ ہوئی تھی۔وزیر داخلہ نے ان کے ساتھ کل جماعتی وفد کے طور طریقوں پر بحث کی تھی۔ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں ممکنہ افراد اور گروپوں کے بارے میں بحث کی گئی جن کے ساتھ وفد ریاست کے دورے کے دوران بات چیت کر سکتا ہے۔حکومت نے مختلف سیاسی جماعتوں سے کہا ہے کہ وہ ٹیم کا حصہ بننے کے لئے آپ عہدیداروں کے نام دیں۔وزیر اعظم نریندر مودی نے کل ’’من کی بات‘‘پروگرام میں کشمیر کی صورت حال کے بارے میں بات کی تھی۔انہوں نے کہا تھا کہ کشمیر کی صورت حال پر حال میں ہوئی میری تمام بات چیت میں ’’ایکتا‘‘اور’’ممتا‘‘اصل منتر رہے۔مودی نے کہا کہ جو لوگ نوجوانوں کو کشمیر میں پتھر بازی کے لئے اکسا رہے ہیں، انہیں ایک دن ان کو جواب دینا پڑے گا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں نے کشمیر پر ایک سر میں بات کی جس سے دنیا اور علیحدگی پسندوں کو بھی مضبوط پیغام گیا۔وزیر اعلی محبوبہ مفتی نے ہفتہ کو وزیر اعظم سے ملاقات کی تھی۔


Share: