ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / رائچور کے لنگسگورمیں عرفہ چیری ٹیبل ٹرسٹ کی جانب سے مفت کمپیوٹر اور سیلائی کی تربیت کا رکن اسمبلی کے ہاتھوں آغاز

رائچور کے لنگسگورمیں عرفہ چیری ٹیبل ٹرسٹ کی جانب سے مفت کمپیوٹر اور سیلائی کی تربیت کا رکن اسمبلی کے ہاتھوں آغاز

Wed, 08 Feb 2017 13:22:08    S.O. News Service

رائچور8؍ فروری(ایس او نیوز ) لنگسورکے رکن اسمبلی مانپاڈی دجل کے ہاتھوں سرکاری اُردو اسکول میں عرفہ چیرٹیبل ٹرسٹ کی جانب سے بچوں کو مفت کمپوٹرکی تربیت اور سیلائی کورس کی شروعات کی گئی۔اس موقع پر مہمان خصوصی کے طور پر تشریف فرما رکن اسمبلی نے اسکول میں پڑھنے والے طلباء کیلئے اس ٹرسٹ کی جانب سے مفت کمپیوٹرکی تربیت  اور سیلائی کورس کی شروعات پرانتظامیہ کی ستائش  کی اور بتایا کہ  اردو اسکول کی ترقی کیلئے جو بھی ضرورت ہوگی اُس کو  پورا کرنے کی وہ بھرپورکوشش کریں گے۔



جلسہ میں  تعلقہ کی بی ای او محترمہ سروجہ پال نے بھی حصہ لیا اور ڈاکٹر اقبال جو اس ٹرسٹ کے بانی ہیں اُن کی بے لوث خدمات  کو سراہا  ۔ تعلقہ کے کنڑا اور اُردو سی آر پی  سمیت اسکول کے میر معلٰمہ ایس ڈی ایم سی کے  صدر اور تمام اراکین اور  اسکول کے تمام اساتذہ  ، والدین و طلباء سبھی پروگرام میں موجود تھے۔

 پروگرام کی نظامت اُردو سی آر پی جناب خواجہ محی الدین صاحب نے کی اور کلمات تشکر معائون معلم جناب یونس صاحب نے کیا۔ پروگرام شام 5بجے شروع ہوکر 6:30بجے اختتام کو پہنچا۔


Share: