ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / ذاکر نائیک پر شکنجہ کسا، آئی آر ایف کو بیرون ملک سے ملنے والی فنڈنگ کی تحقیقات شروع

ذاکر نائیک پر شکنجہ کسا، آئی آر ایف کو بیرون ملک سے ملنے والی فنڈنگ کی تحقیقات شروع

Sun, 10 Jul 2016 11:03:15    S.O. News Service

نئی دہلی،9جولائی(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)معروف اسلامی مبلغ ذاکر نائیک پر مرکز کی جانب سے شروع کی گئی تفتیش کا شکنجہ کستا جارہا ہے۔ذاکرنائیک کے این جی او اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن (آئی آر ایف)کو بیرون ملک سے ملنے والے فنڈ کی تحقیقات کے ساتھ ساتھ ان ان کے لیکچرز کی سی ڈی کی بھی تحقیقات شروع کر دی گئی۔مرکز نے یہ قدم ایسے وقت میں اٹھایا ہے جب مہاراشٹر حکومت نے 50سال کے معروف اسلامی مبلغ کے ان لیکچرز کی تحقیقات کا حکم دیا ہے جن پر تنازعہ پیدا ہوا ہے۔آئی آر ایف کی سرگرمیاں مرکزی وزارت داخلہ کی نظروں میں تب آئیں جب یہ الزام لگے کہ اس ادارے کو مل رہے غیر ملکی فنڈ کا استعمال سیاسی سرگرمیوں اور لوگوں میں بنیاد پرست و پیدا کرنے کے لئے کیا گیا۔وزارت داخلہ کے ایک سینئر آفیسر نے بتایا کہ فارن کنٹربیوشن ریگولیشن ایکٹ (ایف سی آر اے)کے تحت رجسٹرڈ آر آر ایف کی سرگرمیوں کی تحقیقات کا حکم دیاگیاہے۔افسر نے بتایا کہ وزارت داخلہ آئی آر ایف کو بیرون ملک سے ملنے والے پیسے کے ذرائع کا بھی پتہ لگائے گی۔
 


Share: