ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / دیپم کی جانب سے تہواری رعایت سیل

دیپم کی جانب سے تہواری رعایت سیل

Mon, 31 Jul 2017 23:05:06    S.O. News Service

بنگلورو:31/ جولائی(ایس او نیوز) شہر میں کپڑوں کے ایک معروف شوروم دیپم سلک کی طرف سے معروف بنکر اور کاریگروں کی طرف سے تیار کردہ بہترین کلکشن ورمہالکشمی تہوار کیلئے منگوایا گیا ہے۔ہندوستان بھر کے ماہر بنکروں کی خدمات حاصل کرکے ہر سال دیپم کی طرف سے بہترین کلکشن تیار کروایاجاتاہے، اس کی طرف سے اپنے خریداروں کو پیش کی جانے والی ساڑیوں میں کانجی ورم ، اپڈڈا ، گڑوال، ٹسار ، مختلف ڈیزائنوں کی ایمبرائیڈری اور کاٹنس شامل ہیں۔ ہر موقع کیلئے مناسب ترین ساڑیوں کا اسٹاک یکجا کیا گیاہے۔اس کے علاوہ دیپم میں شادیوں کیلئے بھی بہترین کلکشن یکجا کیاگیا ہے جو دلہن کی خوبصورتی کو دوبالا کرے۔ تہوار کا یہ کلکشن دیپم کے شو روم میں 6؍ اگست 2017 تک نمائش کیلئے دستیاب رہے گا۔پچھلی چار دہائیوں کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے دیپم کی طرف سے اس موقع پر چالیس فیصد کی خصوصی چھوٹ اس کے جئے نگر شو روم میں دی گئی ہے۔ دیپم بنگلور کا ایک معروف ساڑی ریٹیلر شوروم ہے، جو پچھلے 45 سال سے شہریان بنگلور کو ہر موقع کو یادگاربنانے کیلئے ملبوسات مہیا کرتی آیا ہے۔ملبوسات کے شعبے میں تخلیق کیلئے معروف دیپم 400 لومس اور ایک ہزار بنکروں کی خدمات لے کر اپنا اسٹاک تیار کرواتے ہیں۔ 


Share: