ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / دیولالی میں نوجوان کی موت کی پولیس کی تحقیقات جاری، ابھی تبصرہ کرنا ٹھیک نہیں:پاریکر

دیولالی میں نوجوان کی موت کی پولیس کی تحقیقات جاری، ابھی تبصرہ کرنا ٹھیک نہیں:پاریکر

Sat, 11 Mar 2017 12:40:14    S.O. News Service

نئی دہلی،10مارچ(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)وزیر دفاع منوہر پاریکر نے آج کہا کہ مہاراشٹر کے دیولالی میں ایک نوجوان کی موت کے معاملے کی پولیس تحقیقات کر رہی ہے اور اس وقت اس پر کوئی تبصرہ کرنا ٹھیک نہیں ہے۔فوج کو جوانوں کی شکایات کے مناسب طریقے سے نمٹا راکرنے کی سمت میں کام کرنے کو کہا گیا ہے۔لوک سبھا میں کے سی وینو گوپال اور این کے پریم چندرن کے سوال کے جواب میں منوہر پاریکر نے کہا کہ مہاراشٹر کے دیولالی چھاؤنی میں رائے میتھیو کی موت پر کوئی تبصرہ کرنا مناسب نہیں ہوگا کیونکہ پولیس نے اس بارے میں معاملہ درج کیا ہے اور اس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ اکلوتا معاملہ ہے۔ایک آزاد پولیس کی تحقیقات چل رہی ہیں،میں اب اس بارے میں کوئی تبصرہ نہیں کرنا چاہتا ہوں۔قابل ذکر ہے کہ تین مارچ کو دیولالی چھاؤنی کے ایک ویران بیرک میں پراسرار حالات میں میتھیو مردہ پائے گئے تھے،جوان کا معاملہ ایک نیوز ویب سائٹ کے اسٹنگ آپریشن میں سامنے آیا تھا جس میں اس نے نظام کی تنقید کی تھی۔فوجیوں کی شکایات کا ذکر کرتے ہوئے پاریکر نے کہا کہ فوج کو جوانوں کی شکایات کا مناسب طریقے سے نمٹارا کرنے کے لئے نظام کو درست کرنے کو کہا گیا ہے۔


Share: