نئی دہلی،21؍مارچ(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ نے دیودھر ٹرافی 2017 کے لئے انڈیا ریڈ اور انڈیا بلیو ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ چوٹ کی وجہ سے ٹیم انڈیا سے باہر چل رہے روہت شرما کو انڈیا بلیو کا کپتان بنایا گیا ہے۔اس کے علاوہ انڈیا ریڈ کی کپتانی وکٹ کیپر بلے باز پارتھیو پٹیل کے ہاتھوں میں دی گئی ہے۔وجے ہزارے ٹرافی 2017 کی فاتح ٹیم تمل ناڈو سے انڈیا ریڈ اور انڈیا بلیو کی ٹیم ایک سہ رخی سیریز میں مقابلہ کریں گی۔ وجے ہزارے ٹرافی میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو انڈیا ریڈ اور انڈیا بلیو ٹیم میں جگہ دی گئی ہے۔ یہ سیریز 25 مارچ سے 29 مارچ کے درمیان وشاکھاپٹنم میں کھیلی جائے گی۔جھارکھنڈ کی ٹیم کو وجے ہزارے ٹرافی میں سیمی فائنل تک پہنچانے والے وکٹ کیپر کپتان مہندر سنگھ دھونی اور پنجاب کی جانب سے کھیلے یوراج سنگھ کو ٹیم میں منتخب نہیں کیا گیا ہے۔ ویسے اس دوران دھونی نے 7 اننگز میں 330 رنز بنائے تھے۔دیودھر ٹرافی میں سلیکٹرز نے ہربھجن سنگھ، امباتی رائیڈو، اکشر پٹیل اور شکھر دھون جیسے کھلاڑیوں کو موقع دیا گیا ہے۔ ویسے اگر دیکھا جائے تو یہ ٹورنامنٹ آئی سی سی چمپئن ٹرافی سے پہلے کھلاڑیوں کے لئے اپنی فارم میں واپس کرنے کا بہترین موقع ملے گا۔
دیودھر ٹرافی کے لئے دونوں ٹیمیں اس طرح ہیں:
انڈیا ریڈ ٹیم:پارتھیو پٹیل (کپتان اور وکٹ۔کیپر)، شکھر دھون، منیش پانڈے، اکشر پٹیل، اکشے کارنیور، اشوک ڈنڈا، کلونت کھیجرولیا، دھول کلکرنی اور گووندا پوڈار، مینک اگروال، کیدار جادھو، اشانک جگی، گرکیرت مان ٹیم میں شامل ہیں۔
انڈیابلیو ٹیم:روہت شرما (کپتان)، مندیپ سنگھ، شریس ایر، دیپک ہڈا، ہربھجن سنگھ، کرنل پانڈیا، شہباز ندیم، سدھارتھ کال، شاردل ٹھاکر، پرسدھ کرشنا اور پنکج راؤ، امباتی رائیڈ، منوج تیواری، رشبھ پنت (وکٹ۔کیپر)۔