ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / دہلی:لال قلعہ میں پی کمارنامی شخص 5 گولیوں کے ساتھ گرفتار

دہلی:لال قلعہ میں پی کمارنامی شخص 5 گولیوں کے ساتھ گرفتار

Fri, 15 Jul 2016 20:25:53    S.O. News Service

نئی دہلی،15؍جولائی (ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )لال قلعہ پر مبینہ طور پر پانچ گولیاں اپنے بیگ میں لے جانے کے الزام میں ایک 30سالہ شخص کو گرفتار کیا گیاہے ۔افسر نے بتایا کہ یہ واقعہ جمعرات کی شام 5.00بجے کا ہے۔سی آئی ایس ایف کے اہلکار کو ایکس رے ا سکیننگ کے دوران پی کمار کے بیگ میں پانچ 32کیلبرکی گولیاں ملی۔کمار یہاں اپنے خاندان کے ساتھ لال قلعہ دیکھنے آیا تھا۔ایک سینئر افسر نے کہاکہ پی کمار کو بعد میں دہلی پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔اس کا کہنا تھا کہ وہ نجی باڈی گارڈ کے طورپر کام کرتا ہے۔غورطلب ہے کہ لال قلعہ کے احاطے میں ہتھیار اور گولہ بارود لانا ممنوع ہے۔لال قلعہ پر سیکورٹی کا کام مرکزی صنعتی سیکورٹی فورس کے ذمہ ہے۔


Share: