ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / دہلی، ہریانہ اور ارد گرد کے علاقوں میں3.7شدت کا زلزلہ

دہلی، ہریانہ اور ارد گرد کے علاقوں میں3.7شدت کا زلزلہ

Mon, 22 Aug 2016 18:53:42    S.O. News Service

 

نئی دہلی، 22؍اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)دہلی اور اس سے ملحقہ ریاست ہریانہ میں پیر کو کم شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا۔ریکٹر پیمانے پر اس کی شدت 3.5اندازہ لگایاگیا۔دہلی این سی آر اور ارد گرد کے علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ قومی زلزلے سائنس سینٹر کے مطابق زلزلے کا مرکز مہندرگڑھ میں تھا۔یہ شام دو بج کر50منٹ پرمحسوس کیاگیاجو10کلومیٹر کی گہرائی پر مرکوز تھا۔فوری طورجانمال کے نقصان کی کوئی خبرنہیں ہے۔مہندرگڑھ دہلی سے تقریباََ 120کلومیٹردورہے۔اس سے پہلے صبح 10بج کر58منٹ پرناگالینڈ کے دارالحکومت کوہمامیں بھی 3.5شدت کا زلزلہ محسوس کیاگیا۔


Share: