ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / دہلی کے شیوم سنگھ نے ٹی20میں لگائی دوہری سنچری

دہلی کے شیوم سنگھ نے ٹی20میں لگائی دوہری سنچری

Tue, 28 Feb 2017 12:03:18    S.O. News Service

نئی دہلی،27؍فروری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)دہلی کے کھلاڑی موہت اہلاوت کی طرف سے کچھ دنوں پہلے ایک ٹی 20میچ میں ٹرپل سنچری لگانے کے بعد دہلی کے ہی شوم سنگھ نے ٹی 20کرکٹ میں ڈبل سنچری لگا کر ایک ریکارڈ بنا دیا ہے۔شوم نے 71گیندوں میں 18چوکے اور 19چھکے لگاتے ہوئے 210رنز کی اننگز کھیلی۔شوم نے جس میدان پر یہ اننگز کھیلی اس کی باؤنڈری 65گز کی تھی۔شوم سنگھ نے یہ اننگز 19فروری کو جے سپورٹس مکس کارپوریٹ کرکٹ ٹورنامنٹ میں یونائٹیڈ الیون کی ٹیم کے خلاف کھیلی۔دہلی کے ایک مقامی کلب گیم اسٹار راکٹس کی جانب سے کھیلتے ہوئے شوم نے یہ کمال کیا۔شوم کی اس اننگز کے بعد مخالف ٹیم کے ہوش اڑ گئے اور وہ صرف 109رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔شوم سے پہلے موہت اہلاوت نے 72گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 302رنز بنائے تھے جس کے بعد انہیں وجے ہزارے ٹرافی کے لئے دہلی کی ٹیم میں محفوظ کے طور پر شامل کیا گیا تھا،تاہم جس گراؤنڈ پر موہت نے یہ اننگز کھیلی تھی اس کی باؤنڈری صرف 25گز کی تھی۔موہت نے 72گیندوں میں 302ناٹ آؤٹ رنز بنائے تھے، اس میں 14چوکے اور 39چھکے شامل تھے۔موہت اہلاوت اور شوم سنگھ کی اننگز کا موازنہ کرنے پر پتہ چلتا ہے کہ شوم نے جس کرکٹ گراؤنڈ پر ڈبل سنچری اننگز کھیلی ہے وہ ایک معیاری کرکٹ گراؤنڈ تھا۔ وہیں موہت اہلاوت نے جس گراؤنڈ پر ٹرپل سنچری لگائی تھی اس کی باؤنڈری بہت چھوٹی تھی۔


Share: