نئی دہلی3مارچ(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) سخت سیکورٹی والے تہاڑ جیل میں جھڑپ میں17 قیدی زخمی ہوگئے۔ پولیس نے آج یہ معلومات دیں۔یہ واقعہ کل دیر رات ہوئی جب جیل کے ایک خصوصی سیکورٹی وارڈ میں رکھے گئے قیدیوں کے درمیان مبینہ طور پر جھڑپ ہوئی اور انہوں نے کچھ دھاردار ہتھیار سے ایک دوسرے کو زخمی کر دیا۔
پولیس نے بتایا کہ اسے آدھی رات کے قریب جیل نمبر تین سے اس بارے میں ایک فون کال آئی۔جیل میں 17 قیدی مبینہ طور پر زخمی ہو گئے اور ان میں سے 11 کو ہسپتال لے جایاگیا ہے جہاں سے ابتدائی طبی امداد کے بعد انہیں جیل بھیج دیا گیا۔ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ قیدی ایک خصوصی سیکورٹی وارڈ میں بند رکھے جانے کے خلاف مبینہ طور پر مخالفت کر رہے تھے اور بعد میں ان کے درمیان جھڑپ ہوئی جس میں دھاردار ہتھیاروں کا استعمال ہوا۔تاہم تہاڑ حکام نے بتایا کہ بار بار جرم کرنے کو لے کر قیدیوں کو ایک خصوصی سیکورٹی وارڈ میں رکھا گیا تھا۔ وہاں سے باہر نکالنے کی ان کی مانگ جب نہیں مانی گئی تووہ لوگ لڑنے لگے۔
ڈائریکٹر جنرل سدھیریادونے بتایا کہ واقعہ گزر رات تقریباََساڑھے 11 بجے ہوا جب خصوصی سیکورٹی وارڈ میں ایک قیدی کو کچھ میڈیکل مددکی ضرورت ہوئی۔ ایک ڈاکٹرکے پاس گئے۔ بعد میں اس نے دیگر قیدیوں کے ساتھ وارڈ سے باہر نکالے جانے کا مطالبہ کیا۔ یہ مطالبہ مسترد کئے جانے کے بعد وہ لڑنے لگے۔انہوں نے جیل میں بلیڈ کا استعمال ہونے یا کوئی اجتماعی جھڑپ ہونے کی بات مسترد کرتے ہوئے کہا کہ قیدیوں کو ہسپتال لے جایا گیا اور بعد میں انہیں واپس لے آیا گیا۔