ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / دہلی کی خواتین کو تحفظ دینے میں مودی حکومت کو کوئی دلچسپی نہیں:عام آدمی پارٹی

دہلی کی خواتین کو تحفظ دینے میں مودی حکومت کو کوئی دلچسپی نہیں:عام آدمی پارٹی

Wed, 27 Jul 2016 21:25:37    S.O. News Service

آپ کی خواتین اراکین اسمبلی نے وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ سے ملاقات کی،ممبران اسمبلی کی مسلسل گرفتاری کامعاملہ بھی اٹھایا
نئی دہلی، 27؍جولائی(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )دہلی میں خواتین اپنے آپ کو محفوظ محسوس نہیں کر رہی ہیں اور پولیس کی توجہ صرف عام آدمی پارٹی کے ممبران اسمبلی، رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف فرضی مقدمے بنانے اور انہیں گرفتار کرنے پرلگی ہے ۔دہلی پولیس براہ راست مرکزی حکومت کے ماتحت کام کرتی ہے لیکن مودی حکومت دہلی کی خواتین کے تحفظ کے معاملے پر قطعی سنجیدہ نہیں ہے۔دہلی میں بدتر ہوتی خواتین کی حفاظت کو دیکھتے ہوئے عام آدمی پارٹی کی خاتون اراکین اسمبلی نے وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ سے ان کی رہائش گاہ پرملاقات کی۔پارٹی کی خاتون اراکین اسمبلی نے ملک کے وزیر داخلہ سے فریاد کہ وہ دہلی میں خواتین کے تحفظ کو پختہ کرتے ہوئے ان کے لئے محفوظ ماحول کو یقینی بنائیں۔لیکن افسوس کہ وزیر داخلہ کی رائے اس معاملے پر انتہائی ٹھنڈی رہی اور وہ اس معاملے پر قطعی سنجیدہ نظر نہیں آئے۔پارٹی دفتر میں پریس کو خطاب کرتے ہوئے عام آدمی پارٹی کی رکن اسمبلی اور آپ خاتون ونگ کی صدربھاو نہ گوڑ نے کہا کہ 'عوام کا نمائندہ ہونے کے ناطے اور عورت ہونے کے ناطے ہم اس انتہائی حساس معاملے پر ملک کے وزیر داخلہ سے ملنے کا وقت کئی دن سے مطالبہ کر رہے تھے اور ہمیں ان سے ملنے کا موقع بدھ کی صبح ملا،پارٹی کی تمام خواتین اراکین اسمبلی نے وزیر داخلہ سے مل کر دہلی میں خواتین کی حفاظت کی بدتر ہوتی ہوئی صورتحال سے آگاہ کیا اور ان سے عرض کیا وہ اس مسئلے پر توجہ دیں۔ہم نے یہ بھی عرض کیا دارالحکومت میں خواتین کو پختہ تحفظ دینے کے لئے ایک ہائی لیول کمیٹی کا قیام بھی کیا جائے جس میں وزیر اعظم، وزیر داخلہ، دہلی کے وزیر اعلی اور دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر صاحب کو شامل کیا جائے تاکہ سبھی مل کر دارالحکومت دہلی کی خواتین کو ایک محفوظ ماحول دینے کے لئے کوئی ٹھوس منصوبہ بندی بنا سکیں۔ہمارے لئے یہ انتہائی مایوس کن رہا کہ وزیر داخلہ جی کی رائے اس حساس معاملے پر انتہائی سادہ اور ٹھنڈی رہی۔ان کے پاس دہلی کی خواتین کو تحفظ دینے کے معاملے پر بات کرنے کے لئے بہت زیادہ وقت نہیں تھا اور انہوں نے عام طریقے سے کہا کہ 'آپ ہمیں خط لکھ دیں، ہم اس کے بارے میں کچھ نظر آئے گا'۔ہمیں ایسا لگا کہ جیسے ان کے پاس دہلی پولیس کوہدایات دینے کے لئے کافی عملی طاقتیں ہے ہی نہیں، ان کی رائے سے لگ رہا تھا کہ وزارت داخلہ اور دہلی پولیس صرف پی ایم او کی ہدایت پر چل رہے ہیں۔ہمیں اس بات کی فکر نہیں ہے کہ وہ ہمارے ممبران اسمبلی کو گرفتار کر رہے ہیں، وہ چاہیں توہمیں بھی گرفتار کر لیں لیکن دہلی کی خواتین کو مکمل اور پختہ سیکورٹی ضرور دیں جو خواتین کا حق بھی ہے۔پریس سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی کے قومی ترجمان آشوتوش نے کہا کہ 'دہلی کے لوگوں کو تحفظ مل رہی ہے یا نہیں مل رہی، دہلی میں خواتین اور بچیاں محفوظ ہیں یا نہیں، اس بات کی طرف مودی حکومت کا قطعی توجہ نہیں ہے۔پوری دہلی پولیس، اے سی بی، سی بی آئی اوراب تو انکم ٹیکس محکمہ کو بھی عام آدمی پارٹی کے ممبران اسمبلی کے پیچھے لگا دیا ہے۔دہلی میں قانون براہ راست مرکزی حکومت کے پاس ہے اور اس کو لے کر مودی جی کو ذرا بھی فکر نہیں ہے۔


Share: