ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / دہلی میں رہنماؤں کے درمیان وقار کی جنگ، میں بڑا کہ تو بڑا:بی جے پی رکن

دہلی میں رہنماؤں کے درمیان وقار کی جنگ، میں بڑا کہ تو بڑا:بی جے پی رکن

Fri, 05 Aug 2016 19:52:03    S.O. News Service

نئی دہلی، 5 ؍اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا )دہلی حکومت اور لیفٹیننٹ گورنر کے درمیان چل رہی رسہ کشی اور اس سلسلے میں حال ہی میں آئے ہائی کورٹ کے فیصلے کے پس منظر میں لوک سبھا میں آج یہ مسئلہ اٹھا اور ملک کے دارالحکومت میں انتظامی مشینری کے ٹھپ ہونے کی وجہ سے عوام کو ہونے والی پریشانیوں کا ذکر کیا گیا۔بی جے پی کے کریٹ سومیا نے ایوان میں وقفہ صفر کے دوران یہ معاملہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ دہلی میں لیڈروں کے درمیان وقار کی جنگ چھڑی ہے، ان میں یہ ثابت کرنے کی دوڑ لگی ہے کہ میں بڑا کہ تو بڑا۔سومیا نے کہا کہ ہائی کورٹ نے گزشتہ دنوں دئیے اپنے فیصلے میں واضح کر دیا ہے کہ لیفٹیننٹ گورنر کے پاس انتظامی اختیارات ہیں۔انہوں نے کہا کہ اب مرکزی وزارت داخلہ کو بھی اس بارے میں دہلی حکومت کے سامنے صورتحال واضح کر دینی چاہیے ۔


Share: