نئی دہلی، 28؍جولائی(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )دہلی میٹرو میں تین کارتوس لے کرچلنے کے الزام میں آج نوئیڈاکے رہائشی 45سالہ شخص کو گرفتار کیا گیا۔حکام نے کہا کہ واقعہ بوٹینکل گارڈن میٹرو اسٹیشن کا ہے جب سی آئی ایس ایف کے سیکورٹی اہلکار کو جانچ کے دوران ایک شخص کے بیگ میں7.62خود کار رائفل کی تین گولیاں ملیں۔مذکورہ شخص کی شناخت روی کمارکے طور پر ہوئی ہے جو نوئیڈا کا رہنے والاہے۔انہوں نے کہاکہ اسے دہلی پولیس کے حوالے کر دیاگیاہے کیونکہ اس کے پاس دہلی میٹرومیں کارتوس لے کر چلنے کے لیے قانونی دستاویزات نہیں تھے۔انہوں نے کہاکہ دہلی میٹرو میں ہتھیار اور گولابارود لے کرچلناممنوع ہے۔