ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / دہلی فضائی آلودگی معاملہ: وزارت قانون سے سپریم کورٹ نے مانگا جواب؛ پوچھا گاڑیوں کی شناخت والے منصوبہ کا کیا ہوا

دہلی فضائی آلودگی معاملہ: وزارت قانون سے سپریم کورٹ نے مانگا جواب؛ پوچھا گاڑیوں کی شناخت والے منصوبہ کا کیا ہوا

Wed, 28 Nov 2018 19:59:31    S.O. News Service

نئی دہلی ،28؍ نومبر (آئی این ایس انڈیا؍ایس او نیوز) سپریم کورٹ نے دہلی اور این سی آر میں آلودگی کے معاملے پر سماعت کی۔کورٹ نے گاڑیوں کی کلر کوڈ اسٹیکر معاملے میں وزارت قانون سے قوانین میں تبدیلی پر جواب مانگا ہے۔وزارت کو ہدایت دیتے ہوئے سپریم کورٹ نے کہا کہ جمعرات تک جواب دیں کہ آلودگی والی گاڑیوں کی شناخت کے لئے بنی اس منصوبہ کا کیا ہوا؟ امیکس کیوری نے کورٹ کو بتایا کہ سڑک سے نقل و حمل کی وزارت نے مثبت طریقے سے قوانین پر عمل کیا اور منصوبہ کو وزارت قانون کو بھیجا۔لیکن وزارت قانون نے اس پر قدم نہیں اٹھایا۔

اگر وزارت قانون نے وقت پر کام کیا ہوتا تو دہلی میں سنگین آلودگی کو روکا جا سکتا تھا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ دہلی میں آلودگی کی وجہ سے غریب متاثر ہوتے ہیں اور روزانہ مزدور اپنی روزی روٹی کھو رہے ہیں۔وہیں سرکاری وکیل نے کہا کہ وزارت قانون سے رائے نہیں ملنے کے باوجود روڈ ٹرانسپورٹ کی وزارت تمام ریاستوں کو نوٹیفکیشن جاری کر سکتا ہے۔بتا دیں دہلی این سی آر میں فضائی آلودگی کو لے کر مرکزی حکومت کے منصوبہ پر اگست میں سپریم کورٹ نے مہر لگا دی تھی۔

مرکزی حکومت نے پٹرول اور سی این جی گاڑیوں کے لئے بلیو اسٹیکرز اور ڈیزل گاڑیوں میں اورینج اسٹیکرز لگانے کی منصوبہ بندی کی تھی تاکہ ان کی شناخت ہو سکے۔پٹرول۔سی این جی گاڑیوں کے لئے ہلکے نیلے اسٹیکرز استعمال کیا گیا تھا۔ خاص بات یہ ہے کہ گاڑیوں پر لگنے والے اس اسٹیکر ’سیلف ڈیسٹریکٹیو‘ہوں گے۔یعنی ایک مخصوص مدت کے بعد خود ہی ختم ہو جائیں گے۔ان کلر کوڈ والے اسٹیکر سے 15 سال پرانی پٹرول کی اور 10 سال پرانی ڈیزل گاڑیوں کی شناخت زیادہ آسانی سے ہو سکے گی۔پرانے گاڑیوں کے این سی آر میں چلنے پر این جی ٹی نے روک لگا رکھی ہے۔


Share: