ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / دولت مشترکہ کھیلوں گھوٹالہ:پی اے سی نے منموہن سنگھ کو ٹھہرایا ذمہ دار

دولت مشترکہ کھیلوں گھوٹالہ:پی اے سی نے منموہن سنگھ کو ٹھہرایا ذمہ دار

Tue, 11 Apr 2017 02:45:21    S.O. News Service

نئی دہلی: 10/اپریل (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا ) پبلک اکاونٹس کمیٹی(پی اے سی) نے 2010 کے دولت مشترکہ کھیلوں کی رپورٹ کو قبول کر لیا ہے۔ اس میں منموہن سنگھ کی تنقید کی ہے کہ انہوں نے کلماڈی کو اپنے حساب سے فیصلے لینے دئے اور اس کے سبب ان کھیلوں میں گھوٹالے ہوئے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ قومی اہمیت سے منسلک پروجیکٹ میں وزیر اعظم کے دفتر کو ذمہ داری بدلنے کے بجائے مؤثر امور پر توجہ دینا چاہئے۔ وزیر اعظم کے دفتر کا یہ کہنا ہے کہ کابینہ سیکرٹری ذمہ داری طے کرنے میں ناکام رہے اور وہ سیاسی دباؤ میں جھک گئے۔ اس رپورٹ کو لے کر تمام پارٹیوں نے رضامندی ظاہر کی ہے۔
بی جے پی لیڈر مرلی منوہر جوشی کی صدارت والی پی اے سی دولت مشترکہ کھیلوں میں ہوئی بے ضابطگیوں کو لے کر دائر کی گئی کیگ رپورٹ کی تحقیقات کر رہی ہے۔ کمیٹی نے سی بی آئی سے گھوٹالے کے بند کئے گئے معاملات میں نئے سرے سے تحقیقات شروع کرنے کو کہا ہے۔ سی بی آئی نے کلماڈی اور ان کے قریبی لوگوں پر 33 کیس درج کئے تھے۔ حال ہی میں کانگریس لیڈر کیوی تھامس کی صدارت میں پی اے سی کے اجلاس میں رپورٹ کو قبول کر لیا گیا۔ مودی حکومت کے آنے کے بعد سے یہ رپورٹ رکی ہوئی تھی لیکن اب اسے اپنا لیا گیا ہے۔
کمیٹی نے کلماڈی کو آرگنائزنگ کمیٹی کا چیئرمین بنائے جانے کے فیصلے کی بھی تنقید کی۔ کمیٹی نے سی بی آئی سے 6 مقدمات میں تحقیقات کو دوبارہ شروع کرنے کو کہا ہے۔ کامن ویلتھ گیمز میں کافی مالی بدعنوانی کے معاملے سامنے آئے تھے۔ ان الزامات میں سریش کلماڈی کو جیل بھی جانا پڑا تھا۔ دہلی کی سابق وزیر اعلی شیلا دکشت پر بھی ان الزامات کے چھینٹے لگے تھے۔


Share: