ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / دورۂ ویسٹ انڈیز: پاکستان کی قیادت مصباح کے ہاتھ

دورۂ ویسٹ انڈیز: پاکستان کی قیادت مصباح کے ہاتھ

Tue, 07 Mar 2017 14:54:46    S.O. News Service

کراچی، 6 ؍مارچ(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے تصدیق کی ہے کہ مصباح الحق نے دورہ ویسٹ انڈیز میں اپنی دستیابی سے آگاہ کر دیا ہے اور وہ پاکستانی ٹیم کی قیادت کریں گے۔واضح رہے کہ مصباح الحق نے برسبین اور میلبرن ٹیسٹ میچز میں شکست اور خود اپنی مایوس کن بیٹنگ کے بعد بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا عندیہ دیا تھا تاہم سڈنی ٹیسٹ سے ایک روز قبل پریس کانفرنس میں انھوں نے کہا ہے کہ یہ بات انھوں نے مایوسی کے عالم میں کی تھی۔بی بی سی کے نامہ نگار عبدالرشید شکور کے مطابق پیر کو پی سی بی کے چیئرمین نے کہا ہے کہ ’مصباح الحق سے رابطے کے بعد سلکیشن کمیٹی کو بتایا ہے کہ مصباح الحق ہی ویسٹ انڈیز کے دورے میں پاکستانی ٹیم کی قیادت کریں گے۔‘واضح رہے کہ آسٹریلیا کے دورے میں ناکامی کے بعد سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین انضمام الحق مصباح الحق کو مزید موقع دینے کے لیے تیار نہیں تھے۔ ان کا خیال ہے کہ تینوں فارمیٹس کا کپتان ایک ہی ہو لیکن پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریارخان اور پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر مصباح الحق کے حق میں دکھائی دیتے ہیں۔پی ایس ایل کے دوران مکی آرتھر نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ مصباح الحق سے دوبارہ بات کریں گے فی الحال وہ یہ نہیں کہہ سکتے کہ مصباح الحق کیا فیصلہ کریں گے لیکن وہ ایک زبردست کپتان ہیں جن کی پاکستانی کرکٹ کے لیے بہت زیادہ خدمات ہیں۔


Share: