ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / دو گروپوں کے درمیان تصادم میں پولیس اہلکار زخمی

دو گروپوں کے درمیان تصادم میں پولیس اہلکار زخمی

Mon, 03 Oct 2016 19:46:24    S.O. News Service

وڈودرہ ، 3 ؍اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )وڈودرہ کے فرقہ وارانہ طور پر حساس علاقے فتح پورہ میں دو گروپوں کے درمیان تصادم میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہو گیا اور پولیس کی کچھ گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے ۔واقعہ کل دیر رات پیش آیا اور پولیس کو ہجوم کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کے تقریبا 20گولے داغنے پڑے۔پولیس کے مطابق، حالات کو فوری طور پر ہی قابو میں کر لیا گیا تھا۔شہر کے جوائنٹ پولیس کمشنر ڈی جے پٹیل نے کہا کہ فتح پورہ علاقے سے مذہبی جلوس کے گزرنے کو لے کر دو گروپوں میں تیکھی بحث ہوئی جس کے بعد رات تقریبا 11بجے تصادم شروع ہو گیا۔دونوں گروپوں کے لوگوں نے ایک دوسرے پر پتھراؤ کیا۔تصادم کی اطلاع ملتے ہی پولیس ٹیم موقع پر پہنچ گئی ۔پٹیل نے کہا کہ پتھراؤ میں ایک پولیس کانسٹیبل زخمی ہو گیا ہے اور واقعہ میں پولیس کی کچھ گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہجوم کو منتشر کرنے کے لیے پولیس کو آنسو گیس کے تقریبا 18سے 20گولے چھوڑنے پڑے۔نامعلوم افراد کے خلاف فساد کرنے کا ایک معاملہ درج کر لیا گیا ہے اور معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔


Share: