نئی دہلی، 22؍اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)جموں وکشمیر کے موجودہ حالات اور دلتوں پر ہو رہے مظالم پر پیر کو بی جے پی کے سینئر لیڈر لال کرشن اڈوانی نے بڑابیان دیاہے۔انہوں نے کہا ہے کہ ہندوستان اور کشمیر کو الگ الگ دیکھنا ٹھیک نہیں ہے۔ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ دلتوں پرظلم کوئی آج کی بات نہیں۔لال کرشن اڈوانی نے کہا کہ کشمیر کوہندوستان سے الگ رکھ کر سوچنا بھی ہمیں ناگوارگزرتاہے۔کشمیر میں علیحدگی پسندی کی آواز بلند ہو رہی ہے۔ جسے کسی بھی قیمت پر برداشت نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ کشمیر کی کچھ چھوٹی تنظیمیں دہشت گردی کو فروغ دے رہی ہیں۔دلتوں پر ہو رہے مظالم کو لے کر بی جے پی لیڈراڈوانی نے کہاکہ دلتوں پر ظلم کوئی آج کی بات نہیں ہے۔ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ گاندھی جی کے نظریات سے وابستہ لوگ اس بات سے پریشان ہوں گے ہی۔انہوں نے کہاکہ دلتوں پرہوئی زیادتی سے ایک خاص طبقے کوزیادہ پریشان ہونا لازمی ہے۔