ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / درگاہ جانا خواتین کے لئے ضروری نہیں ہے:عابد رسول خان

درگاہ جانا خواتین کے لئے ضروری نہیں ہے:عابد رسول خان

Fri, 26 Aug 2016 20:45:41    S.O. News Service

حیدرآباد، 26؍اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)تلنگانہ اور آندھرا پردیش اقلیتی کمیشن کے چیئرمین عابد رسول خان نے خواتین کے درگاہ جانے سے گریز کرنے کی آج حمایت کی کیونکہ وہاں قبریں ہوتی ہیں لیکن وہ درگاہوں میں خواتین کے داخلے پر کسی بھی طرح کی پابندی کے خلاف ہیں۔انہوں نے کہا کہ خواتین کو ان درگاہوں کا سفر کرتے وقت عزت قائم رکھنی چاہئے۔انہوں نے ممبئی ہائی کورٹ کے اہم فیصلے کے پس منظر میں یہ بات کہی، جس میں ممبئی میں حاجی علی درگاہ کے مزار والے حصہ میں خواتین کے داخلے پر لگی پابندی کو ہٹا دیا گیا۔عدالت نے کہا کہ یہ خواتین کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کرتا ہے۔خان نے کہا کہ اسلام کہتا ہے کہ خواتین کو قبرستان میں جانا ضروری نہیں ہے لیکن اس پر کسی طرح کی پابندی نہیں ہے۔خان نے کہا کہ یہ مذہبی ذمہ داری زیادہ ہے، جہاں کچھ کہا گیا ہے کہ ایسا نہیں کیا جانا چاہئے،اس کے بعد یہ کرنے کا اختیار اس شخص کا ہے۔انہوں نے کہا کہ میرا کہنا ہے کہ خواتین درگاہ جانا چاہتی ہیں اور دعا کرنا چاہتی ہیں وہ اپنے گھر سے بھی دعا کر سکتی ہیں، کیونکہ اللہ سب کی دعا سنتا ہے۔ایسی بات نہیں ہے کہ کسی خاص جگہ سے ہی دعا کی جانی چاہئے۔خان نے کہا کہ لیکن اس کے باوجود وہ جانا چاہتی ہیں تو جا سکتی ہیں، کیونکہ اس وقت یہ ان کی پسند ہے اور انہیں وہاں جانے کی اجازت ہونی چاہئے،ہمیں انہیں ایسا کرنے سے نہیں روکنا چاہئے۔


Share: