ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / خون کی ضرورت کو دوسرے انسان کے خون سے ہی پورا کیا جاسکتا ہے :پروفیسر وی۔رام کرشنپا

خون کی ضرورت کو دوسرے انسان کے خون سے ہی پورا کیا جاسکتا ہے :پروفیسر وی۔رام کرشنپا

Sat, 11 Mar 2017 11:10:34    S.O. News Service

چنتامنی:11 /مارچ(محمد اسلم/ایس او نیوز)خون انسانوں میں تفریق نہیں کرتا ہے لیکن انسان خون میں تفریق کرتا ہے اگر اس تفریق کو مٹادیا جائے تو دنیا میں محبت امن وامان کی مثال قائم کی جاسکتی ہے ۔ویسے تو انسان خدمات خلق کے ذریعے سے اپنی پہچان بنانے اور منفرد مقام حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کرلیتا ہے یہی انسان خدمت خلق کے جذبے کے ساتھ اگر خون عطیہ دینے پر آمادہ ہوجائے تو نہ صرف انسانوں کی جان بچائی جاسکتی ہے بلکہ عطےۂ خون کی وجہ سے جذباتی رشتہ قائم کرنے میں کار گرد ثابت ہونگے ۔ان باتوں کااظہار خیال ویمنس کالج کے پرنسپال پروفیسر وی۔رام کرشنپا نے کیا۔

آج شہر کے ویمنس کالج میں انڈین ریڈ کراس سوسائٹی چکبالاپور ضلع شاخ یوا ریڈ کراس شاخ کے زیر اہتمام منعقد خون عطیہ کیمپ کا افتتاح کرنے بعد خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قدرتی طور ایک صحت مند انسان میں پانچ تا چھ لیٹر خون موجود رہتا ہے اگر اس میں سے 350ملی لیٹر کا خون عطیہ دینے سے جسمانی کمزوری نہیں آئیگی بلکہ عطیہ دیا گیا خون انسان کے جسم میں دوبارہ قدرتی طور پر جمع ہوجاتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ خون کا عطیہ ہر تین مہینے میں ایک مرتبہ کرنا چاہئے اس سے نئے خون کی پیدوار ا میں اضافہ ہوتا ہے اور صحت مند ی نشانی بھی ہے غلط فہمیوں کی وجہ سے لوگ خون دیتے انہیں یا ان کے کسی رشتہ دار کو جب خون کی ضرورت ہوتی ہے تو یہی کام خون کام آتا ہے اگر تمام لوگ اس کار خیر کو اچھی طرح سے سمجھتے ہوئے اس کی اہمیت کو پہچان لیں تو بہت جانیں اس معمولی کام کے ذریعہ بچائی جاسکتی ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا آج ہوئے اس کیمپ کالج کے طلباء طالبات اور کالج کے لکچررس وغیرہ مل کر خون عطیہ کرچکے ہیں آج کے اس عطیہ کیمپ میں تقریبا 40یونٹ خون جمع ہوا ہے اس موقع پرتعلقہ ریڈ کراس شاخ کے سکریٹری نارائن ریڈی پروفیسر کے۔وی۔وینکٹیش پروفیسر کے ۔چندرہ شکھرا ڈاکٹر کے۔وسو دیواریڈی ڈاکٹر کرشناگوڈا سمیت کالج کے کئی لکچررس وغیرہ موجود رہے ۔


Share: