ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / خواتین کا احترام ضروری:وزیراعلیٰ

خواتین کا احترام ضروری:وزیراعلیٰ

Mon, 27 Mar 2017 00:51:47    S.O. News Service

بنگلورو:26/مارچ (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)وزیراعلیٰ سدرامیا نے آج بتایاکہ جس معاشرہ میں خواتین پر ظلم ہوتے ہیں اسے شہری معاشرہ قرار دینے کا کوئی اختیار نہیں ہے۔ ودھان سودھا کے بینکویٹ ہال میں سرکاری ملازمین یونین کی جانب سے منعقدہ عالمی یوم خواتین کے موقع پر مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والی خواتین کو تہنیت پیش کرنے کے بعد خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بتایاکہ جولوگ تعلیم سے محروم ہوتے ہیں وہی مظالم کا شکار ہوتے ہیں۔ اب تک غیر تعلیم یافتہ خواتین پر مظالم ہوا کرتے تھے جبکہ موجودہ دور میں خواتین تعلیم یافتہ بن گئی ہیں، جس کے سبب ایسے واقعات میں کمی آئی ہے، انہوں نے بتایاکہ تمام شعبوں میں خواتین مردوں کے برابر کام کررہی ہیں۔ سیاسی شعبے میں بھی ان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ خواتین کو چاہئے کہ وہ ریزرویشن کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بہترین خدمات انجام دیں۔ اس موقع پر میئر جی پدماوتی، یونین کے صدر بی پی ننجنے گوڈا،خواتین کمیشن کی چیر پرسن ناگا لکشمی بائی کے علاوہ دیگر موجودتھے۔


Share: