کلبرگی، 15مارچ (ایس او نیوز ) حیدرآبادکرناٹک چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری (ایچ کے سی سی آئی) نے وزیراعلیٰ سدارامیاکی جانب سے پیش کردہ بجٹ میں پسماندہ ترین حیدرآباد۔کرناٹک علاقہ کی بحیثیت مجموعی ترقی کے لئے خصوصی پیکیج کا اعلان نہ کرنے پر مایوسی کا اظہار کیا۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایچ کے سی سی آئی کے صدر سوما شیکھر تنگلی نے کہا کہ افسوس اس بات کا ہے کہ زیر التواء آبپاشی پراجکٹس کی تکمیل اور علاقہ میں انفراسٹرکچرکو فروغ دینے کے لئے بجٹ تجاویز میں کوئی مبسوط منصوبے اور پروگراموں کا اعلان نہیں کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ علاقائی عدم توازن کو ختم کرنے ننجن دپا کمیٹی کی سفارشات پر عمل کے لئے کسی نئے پروگرام کا اعلان نہیں کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ مایوس کن بات ہے کہ مسور کی دال اگانے والوں کی ترقی کے لئے کوئی الاٹمنٹ نہیں کئے گئے جو قیمتو ں میں گراوٹ سے مشکلات کے شکار ہیں۔تاہم سوما شیکھر نے 25کروڑ روپے کی فراہمی کے ذریعہ دسمبر 2018ء تک چھوٹی صنعتوں کے لئے ایک وقت کی یکسوئی کی اسکیم کی ستائش کی۔