ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / حکومت کو دہی ہانڈی جشن پر فیصلہ کو پلٹ دینا چاہیے :شیوسینا

حکومت کو دہی ہانڈی جشن پر فیصلہ کو پلٹ دینا چاہیے :شیوسینا

Thu, 25 Aug 2016 18:26:19    S.O. News Service

ممبئی، 25؍اگست؍(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)مہاراشٹر میں دہی ہانڈی جشن کو لے کر سپریم کورٹ کی ہدایات کے پس منظر میں شیوسینا نے آج کہا ہے کہ حکومت کو عدالت عظمی کے فیصلہ کو پلٹنے کے لیے ایک آرڈیننس لانا چاہیے ۔شیوسینا نے کہا کہ پولیس اب مجرموں کو پکڑنے کے اپنے مقررہ کام کو کرنے کے بجائے سپریم کورٹ کی ہدایات پر عمل کرنے کے لیے ایک جگہ سے دوسری جگہ گھومتی رہے گی اور انسانی زنجیروں کی اونچائی اور گونداؤں جو دہی سے بھرے مٹکے کو پھوڑنے کے لیے انسانی زنجیر بناتے ہیں،کی عمر پر نظر رکھے گی۔بی جے پی کی اتحادی شیوسینا نے اپنے ترجمان اخبار سامنا‘کے ایک اداریہ میں لکھا ہے کہ روایتی انداز میں جشن منانے کی حمایت کرنے والے سیاستدان اب سپریم کورٹ کے فیصلہ پر عمل کرنے میں مصروف ہو گئے ہیں اور لوگوں سے نظم و ضبط برقرار رکھنے اور بنائی گئی ہدایات پر عمل کرنے کو کہہ رہے ہیں۔یہ ممکن نہیں ہے کہ حکومت عدالت کے فیصلہ کولے کر دل میں ناراضگی پیداہونے کے باوجود اسے پلٹنے کے لیے ایک آرڈیننس لا سکے۔اس میں کہا گیا ہے کہ حالانکہ حکومت نے آج چھٹی کا اعلان کیا ہے، لیکن اگر حکومت نے سپریم کورٹ کے فیصلہ کو پلٹنے کے لیے کچھ کیا ہوتا تو لوگوں کو زیادہ خوشی ہوتی۔شیوسینا نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے پولیس پر کام کا بوجھ بڑھا دیا ہے کیونکہ اسے اس بات کو یقینی بنانے کے لیے دہی ہانڈی جشن پر اب سخت نگرانی رکھنی پڑے گی کہ اس کے اس حکم کی کوئی خلاف ورزی نہ ہو۔ترجمان میں کہا گیا ہے کہ اب یہ صحیح ہو گا کہ دہشت گرد، مجرم، چور آزاد ہوکر گھومیں اور پولیس گونداؤں پر نظر رکھے۔کوئی تہوار منانا اب ملک میں ایک جرم ہو گیا ہے۔سپریم کورٹ نے جنم آشٹمی کے موقع پر منائے جانے والے دہی ہانڈی جشن میں 18سال سے کم عمر کے بچوں کے شامل ہونے پر پابندی عائد کر دی ہے۔سپریم کورٹ نے ممبئی ہائی کورٹ کے اس فیصلہ کو بھی برقرار رکھا ہے جس میں انسانی زنجیروں کی زیادہ سے زیادہ اونچائی 20فٹ طے کر دی گئی ہے۔سپریم کورٹ کے فیصلہ پر سیاسی پارٹیوں اور دہی ہانڈی کے منتظمین نے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔


Share: