ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / حکومت ڈرائیوروں کو مہارت فراہم کرنے کے لیے 100ٹریننگ سینٹر قائم کرے گی

حکومت ڈرائیوروں کو مہارت فراہم کرنے کے لیے 100ٹریننگ سینٹر قائم کرے گی

Mon, 08 May 2017 03:18:51    S.O. News Service

نئی دہلی:7/مئی (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) سڑک ٹرانسپورٹ کی وزارت اور اسکل ڈیولپمنٹ کی وزارت نے موٹروہیکل، تعمیر اور لاجسٹکس کے شعبوں میں مستند کمرشیل  ڈرائیوروں کے بڑھتے ہوئے مطالبہ کو پورا کرنے کے لیے 100ڈرائیور ٹریننگ سینٹر کے قیام کے لیے ایک معاہدہ کیا ہے۔اس معاہدہ کے تحت روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی وے کی وزارت ملک میں قائم کئے جانے والے 100تربیتی اداروں میں ہر کے لیے ایک کروڑ روپے کی گرانٹ دے گی۔اسکل ڈیولپمنٹ اور انٹر پرینیورشپ کی وزارت بھی ٹریننگ کی مدت کے دوران مزدوری کے نقصان کی تلافی کے لیے ٹریننگ حاصل کررہے لوگوں کو فیلو فراہم کرنے کے لیے بجٹ الاٹ کرے گی۔ہر ٹرینی کو ٹریننگ کی پوری مدت کے لیے 15000روپے کا وظیفہ ملے گا، یہ رقم آدھار سے منسلک براہ راست منتقلی بنیاد پر ٹرینی کے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کیا جائے گا۔جمعہ کو سڑک ٹرانسپورٹ اور ہائی وے کے مرکزی وزیر نتن گڈکری اوراسکل ڈیولپمنٹ اور انٹرپرینیورشپ کے مرکزی وزیر راجیو پرتاپ روڈی کی موجودگی میں اس معاہدے پر دستخط کئے گئے۔روڈی نے کہاکہ ہم ڈرائیوروں کو مہارت فراہم کرنے اور انہیں ڈھیروں مواقع کے لیے تیار کرنے کے واسطے 100ڈرائیور ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ قائم کریں گے۔


Share: